وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں صوبے میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں اس منصوبے کی تکمیل کے لیے درکار وسائل اور متوقع فائدوں پر تفصیل سے بات کی گئی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، جس کے تحت 1100 ای ٹیکسیز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا اس پراجیکٹ کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری بھی دی گئی، اور اس میں حکومت پنجاب کی طرف سے سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے مزید روٹس کی رپورٹ طلب کی اور عوام کی سہولت کے مطابق ان روٹس کا تعین کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ییلو لائن پراجیکٹ کے حوالے سے جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ تک جلد از جلد کام شروع کرنے کا حکم بھی دیا اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ای چارجنگ اسٹیشنز کے لیے سولر پاور سسٹم نصب کیے جائیں گے جبکہ پٹرول پمپس کے ساتھ چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب نے اس پراجیکٹ کو صوبے کے ماحولیاتی اہداف کو پورا کرنے اور عوام کو جدید ماحول دوست اور سستی سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اہم قدم قرار دیا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گوگل کی جانب سے پنجاب میں گوگل کروم بک کی فیکٹری لگانے کی پیشکش ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے اعلیٰ سطح وفدنے ملاقات کی اور تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کو متاثر کن قراردیا۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے۔
طلبہ کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول کٹ اور’جیمنی اے آئی‘ بھی انسٹال کیا جائے گا، انگلش لرننگ کے لیے’ریڈ آلانگ‘ سافٹ ویئر بھی گوگل کروم بک میں میسر ہوگا جبکہ ’کینوا‘سافٹ ویئر بھی مہیا کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعلیم کے فروغ کے لیے گوگل فار ایجوکیشن کی معاونت کو سراہا۔ گوگل فارایجوکیشن کے وفد نے بریفنگ میں بتایا کہ گوگل فارایجوکیشن نے پنجاب میں سرکاری سکولوں کے 2 ہزار سے زائد ٹیچرز کو ٹریننگ دی ہے جبکہ دیگر اساتذہ کو بھی آئی ٹی ٹریننگ دی جارہی ہے۔
فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی، وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کررہے ہیں، پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام کے لیے بھرپور معاونت کریں گے۔
مزید :