عیدالاضحی پر پنجاب کی مویشی منڈیوں کی نیلامی آن لائن ہوں گی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
سٹی42:محکمہ بلدیات پنجاب نے عیدالاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں کی نیلامیوں کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ای-اکشن سسٹم کا آغاز کر دیا ہ جس کے تحت صوبے بھر میں مویشی منڈیوں کی نیلامیاں مکمل طور پر آن لائن ہوں گی۔
پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحت 112 مویشی منڈیاں اس ڈیجیٹل نیلامی کا حصہ بنیں گی۔ ای-اکشن سسٹم کے تحت کنٹریکٹرز کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت بولی میں حصہ لینے کے خواہش مند ٹھیکیدار 13 مئی تک اپنی رجسٹریشن آن لائن مکمل کرا سکیں گے۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
آن لائن بولی کا باقاعدہ آغاز 21 مئی کی صبح 9 بجے ہو گا اور یہ عمل 23 مئی شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ کامیاب بولی دہندگان سے اضافی سیکیورٹی رقم بھی ڈیجیٹل طریقے سے وصول کی جائے گی جبکہ رجسٹریشن فیس سمیت تمام مالی ادائیگیاں آن لائن ہی ممکن ہوں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 آن لائن کے تحت
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔