خیبر پختونخوا میں کرایہ داروں، گھریلو ملازمین اور غیر ملکیوں کی رجسٹریشن ڈیجیٹلائز
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے کرایہ داروں، گھریلو ملازمین اور غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کو ڈیجیٹلائز کرنے کا اعلان کر دیا ہے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والی ایک تقریب میں کے پی آئی ٹی بورڈ اور پولیس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، کابینہ اراکین، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور طلبا نے شرکت کی معاہدے کے تحت پولیس سرٹیفکیٹ، غیر ملکیوں، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کے عمل کو ڈیجیٹل بنا دیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ ریئل ٹائم ٹریفک انفارمیشن، گمشدگی رپورٹ اور دیگر عوامی خدمات بھی آن لائن دستیاب ہوں گی تقریب میں وزیر اعلیٰ نے ڈی آئی خان اور سوات میں دو نئے سٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی تمام محکموں میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل شروع کر دیا تھا، جس کا مقصد عوامی سہولیات کو بہتر اور تیز تر بنانا ہے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے جہاں سرکاری وسائل کی بچت ہو رہی ہے وہیں عوام کو خدمات تک آسان رسائی بھی مل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس عمل سے صوبے کو 250 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوا ہے وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس سروسز کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے اور یہ اقدام صوبے کو ملک کا پہلا مکمل ڈیجیٹل پولیس نظام رکھنے والا خطہ بنا دے گا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا وزیر اعلی
پڑھیں:
لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا میں زلزے کی شدید جھٹکے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور،اسلام آباد ،راولپنڈی اور پشاور میں زلزے کی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق ریکٹراسکیل پر زلزلےکی شدت 5.5 تھی،گہرائی 102 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا،خیبرپختونخوا میں زلزلے کےجھٹکےمحسوس کیے گئے
سوات،چارسدہ ، مردان میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،غذرسمیت گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔
Post Views: 3