بھارت کسی بھی وقت ایل او سی کے قریب حملہ کر سکتا ہے، وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے، تاہم پاکستان اس کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ’بھارت کو ان شاء اللہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔‘
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے پیر کے روز کہا کہ پاکستان کے پاس مصدقہ اطلاعات موجود ہیں کہ بھارت ایل او سی کے اطراف کسی مقام پر حملے کا منصوبہ رکھتا ہے، جو بھارتی انتخابات کے تناظر میں محض ایک سیاسی چال ہو سکتی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی
وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پہلے ہی اس مطالبے کا اظہار کر چکے ہیں کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کے لیے بین الاقوامی کمیشن بنایا جائے۔ ’تحقیقات سے واضح ہو جائے گا کہ بھارت خود اس واقعے میں ملوث ہے یا کوئی اندرونی گروپ، اور پاکستان پر لگائے گئے الزامات میں کس حد تک صداقت ہے۔‘
انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’یہ فیصلہ ہو جانا چاہیے کہ مودی جھوٹ بول رہا ہے یا سچ۔ اگر وہ جھوٹا ہے تو دنیا کو کہنا چاہیے کہ مودی تم جھوٹ بولتے ہو اور برصغیر کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہو۔ تم نے ایٹمی جنگ کے دہانے پر پورے خطے کو پہنچا دیا ہے۔‘
مستونگ؛نامعلوم کی گاڑی پر فائرنگ ،خاتون سمیت 3افراد جاں بحق
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مودی یہ تمام ڈرامے صرف ووٹ حاصل کرنے کے لیے کر رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت خود پاکستان کے اندرونی علاقوں میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ ’بھارت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تخریب کاری میں ملوث ہے۔ 2016 اور 2017 میں ہم نے اقوام متحدہ میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کیے تھے جن میں ویڈیوز شامل تھیں۔ ان میں دکھایا گیا تھا کہ بھارت کس طرح پیسوں کے بدلے دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے۔‘
وزیر دفاع نے افغانستان سے دراندازی کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’آج بھی جو کچھ ہو رہا ہے، وہ افغانستان کی سرزمین سے ہو رہا ہے۔ بلوچستان ہو یا خیبرپختونخوا، دہشت گردی افغانستان سے کی جا رہی ہے، اور اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔‘
شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیر دفاع کہ بھارت کہا کہ رہا ہے
پڑھیں:
پاک ایران وزرائے دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان
وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں علاقائی سلامتی، دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور پڑوسی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے طریقے شامل ہیں۔
وزرائے دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران کے مسلسل تعاون کی تعریف کی اور مشترکہ سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے میں دفاعی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
ایرانی وزیر دفاع نے پاکستانی حکومت کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اعتماد پر مبنی مضبوط دفاعی تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ اور ملاقات مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق
دونوں رہنمائوں نے پاک ایران دفاعی تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے پرامیدی کا اظہار کیا اور خطے کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایرانی صدر پاک ایران وزرائے دفاع ملاقات دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات وزیر دفاع خواجہ آصف وی نیوز