گوجرانوالہ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
گوجرانوالہ میں تھانہ تتلے عالی کے علاقے اڑتالی ورکاں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دو زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمر، بلا، عثمان اور دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی اور سابقہ رنجش کا نتیجہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ملزم عمران نذیر ورک نے کی، جس نے پانچوں افراد کو نشانہ بنایا۔ مقتولین اور ملزم کے درمیان کافی عرصے سے دشمنی چلی آ رہی تھی۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار علاقے میں ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔ اچانک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔