24 کروڑ افراد پر مشتمل زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلانِ جنگ تصور کی جائیگی: رضوان سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
پاکستانی سفیر برائے امریکا رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 24 کروڑ افراد پر مشتمل زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلانِ جنگ تصور کی جائے گی۔
رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینک نمائندگان کو پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بریفنگ دی اور پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا، بھارت کے جنگی جنون نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
پہلگام واقعے کے بعد بھارتی قیادت اور میڈیا پر جنگی جنون سوار، رضوان سعیدکراچی جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان.
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ہم عزت و وقار کے ساتھ امن پر یقین رکھتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کا طرزِ عمل لاقانونیت پر مبنی ہے، بھارت کے اقدامات میں آج سے نہیں بلکہ ہمیشہ سے لاقانونیت کا عنصر نمایاں ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رضوان سعید شیخ
پڑھیں:
بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں 225 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان
—فائل فوٹوپاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں 225 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو 11 روز ہو گئے ہیں، 10 روز کے دوران 1150 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اندازہ ہے کہ بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں225 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ایئر انڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، انڈی گو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہو کر بحیرۂ عرب سے جانا پڑ رہا ہے، بھارتی ایئر لائنز کو لمبے روٹس سے فیول اور آپریشنل اخراجات بڑھنے سے مالی نقصان ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے ایک بھارتی ایئر لائن کا وسط ایشیائی ممالک کا آپریشن بند ہوا، امرتسر، دہلی، ممبئی، احمد آباد، بنگلورو سے تمام ایئر لائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طویل روٹس کی بھارتی پروازوں کے عملے کو ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن سے یورپ میں بدلنا پڑ رہا ہے، دو بار لینڈنگ، ری فیولنگ سے بھارتی ایئر لائنز کو کروڑوں روپے ایئر پورٹ چارجز دینا پڑ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیر یقینی صورتِ حال سے مسافر بھارتی ایئر لائنز کی جگہ دیگر ملکوں کی ایئر لائنز کو ترجیح دینے لگے ہیں، مسافروں کو بھارتی ایئر لائنز کی پروازیں منسوخ ہونے پر ریفنڈز ملنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان نے ابتدائی طور 23 اپریل تا 23 مئی بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی ہیں۔