عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ‘لَو گرو’ کا ٹریلر جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
عیدالاضحیٰ پر سپر اسٹار ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک ساتھ فلم ‘لَو گرو’ میں جلوہ گر ہوں گے، جو مزاح، رومانس اور شرارت کے جذبات کا ایک بہترین امتزاج پیش کرتی ہے۔
6 جون کو ریلیز ہونے والی اس فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک کلاسیکی تفریحی فلم ہوگی جس میں جذباتی گہرائی اور جدیدیت کا امتزاج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10: سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی ایمبیسڈر مقرر
ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اور واسع چوہدری کی تحریر کردہ ‘َلو گرو’ میں شوبز کے بڑے ستارے ایک ساتھ نظر آئیں گے جن میں سوہائے علی ابڑو، میرا سیٹھی، مومنہ اقبال، جاوید شیخ اور رمشا خان شامل ہیں۔
سلمان اقبال اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں، جبکہ ہمایوں سعید، شہزاد نصیب اور جرجیس سیجا شریک پروڈیوسر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Drama film love guru Showbiz ٹریلر فلم لو گورو ماہرہ خان ہمایوں سعید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹریلر فلم لو گورو ماہرہ خان ہمایوں سعید ہمایوں سعید ماہرہ خان
پڑھیں:
دفاعی معاہدے پر سعودی عرب نے ترانہ ریلیز کردیا
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب کی جانب سے اس موضوع پر ترانہ ریلیز کردیا گیا۔ یہ ترانہ ریاض سے تعلق رکھنے والے ڈیزرٹ بیٹ ریکارڈز کی طرف سے ریلیز کیا گیا ہے۔
Official song of Saudi Pakistan Strategic Pact - Released by Desert Beat Records Riyadh.
This is next-level strategic partnership. pic.twitter.com/bnqBmn5zFh
مزید :