پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال کے پیش نظر پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ آج صوبہ پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہدا کی امین ہے اور اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے، پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، کامیابی انشااللہ ہمارا مقدر ہوگی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 3 جنگی جہاز مار گرائے ہیں، جبکہ بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
پاک بھارت کشیدہ صورت حال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک بھارت کشیدگی پنجاب تعلیمی ادارے مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی پنجاب تعلیمی ادارے مریم نواز وی نیوز تعلیمی ادارے
پڑھیں:
نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹووزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب کر لیا۔
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں اسکول آف پیرا میڈیکس بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔
نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انسٹی ٹیوٹ آف جینٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز اور سرجیکل آرتھو پیڈک میڈیسن ری ہیبلی ٹیشن بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں یلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی اسٹڈی رپورٹ پیش کی گئی
مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کے لیے جدید طبی آلات خریدنے، لیڈی ولنگٹن اسپتال پروجیکٹ کی 6 ماہ میں تکمیل کرنے اور راولپنڈی میں چلڈرن اسپتال کی تکمیل کےلیے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اُنہوں نے کہا کہ ہیلتھ پروجیکٹس میں تاخیر سے عوامی مشکلات کے ساتھ لاگت بھی بڑھتی ہے۔
دورانِ اجلاس پنجاب کے ہر نمایاں شہر میں کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔