ترجمان خیبر پختونخوا حکومت و مشیر اطلاعات وزیر اعلیٰ بیرسٹر محمد علی سیف نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی مکمل تیاری کرلی ہے اور حکومت ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں کہتا ہوں عمران خان بھی اتنا اچھا ہے جتنی ہماری قیادت، کیونکہ معاملہ پاکستان کا ہے، عطا تارڑ

انہوں نے ان حالات میں قومی یکجہتی کے لیے عمران خان رہا کرنے اور اعتماد میں لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

پشاور میں صوبائی حکومت کی تیاریوں اور بھارتی جارحیت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پوری قوم متحد ہے اور بھارت کو جارحیت کا منہ توار جواب مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ اس وقت پوری قوم متحد ہو اور ملک کے لیے سب ایک پیج پر ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہی وقت کی ضرورت ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے اور ان کو وہ تمام آئینی اور قانونی حقوق دیے جائیں جو پاکستان کے ایک شہری، سابق وزیراعظم، سب سے مقبول لیڈر اور سب سے مقبول جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے ان کو حاصل ہیں۔

مزید پڑھیے: رچرڈ گرینل کا ایک بار پھر عمران خان کے حق میں بیان، پی ٹی آئی کو اب بھی امید

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی جماعت موجودہ وفاقی حکومت کو نہیں مان رہی اور جعلی حکومت قرار دے رہی ہے تو کیا عمران خان شہباز شریف کے ساتھ ایک میز پر بیٹھیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’دیکھیں جب بات پاکستان، قومی مفاد اور قومی یکجہتی کی آتی ہے تو وہاں پر آپ کو پتا ہی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہوگی کیوں کہ عمران خان نے ہمیشہ اپنی پارٹی کو بھی کہا ہے اور خود بھی انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کی طرف دوستی اور مفاہمت کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ اگر کسی نے وہ ہاتھ جھٹکا ہے تو وہ ان کے سیاسی مخالفین ہی ہیں‘۔

کیا ان حالات میں عمران خان شہباز شریف کے ساتھ بیٹھیں گے؟ سنئیے بیرسٹر سیف کا جواب pic.

twitter.com/N0hpjnpYtx

— WE News (@WENewsPk) May 7, 2025

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ان کی جماعت شہباز شریف کو یقیناً فارم 47 کا جعلی وزیراعظم سمجھتی ہے لیکن چونکہ ڈیفیکٹو سچویشن ہے اور وہ وہاں بیٹھے ہیں تو اس لیے ان کی حکومت، ان کے وزرا کے ساتھ پہلے بھی ہماری بات چیت ہوئی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان ان کے ساتھ ہمیں بات چیت کی اجازت دیں گے۔

’مشرقی سرحد تو مغربی سرحد پر بھارتی دہشتگردی کا خدشہ ہے‘

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارت نے مشرقی سرحد حملہ کیا ہے جبکہ مغربی سرحد پر اس کی ایما پر دہشتگردی کا خدشہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا مغربی سرحد پر ہمیشہ دہشتگردوں کو استعمال کرتا آیا ہے اور یہ جو خوارج ہیں یہ اس کی ایما پر ہی دہشتگردی پھیلا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو فوری رہا کیا جائے تاکہ قوم سرحدوں کے دفاع میں متحد ہو سکے، پی ٹی آئی اعلامیہ

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بے بتایا کہ پولیس کو خصوصی ہدایت دی گئی ہیں کہ بھارتی ایما پر دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور پولیس الرٹ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیرسٹر سیف عمران خان اور اے پی سی عمران خان اور شہباز شریف

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف عمران خان اور اے پی سی عمران خان اور شہباز شریف بیرسٹر سیف شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے کے ساتھ ہے اور سیف نے کے لیے

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری