عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علی گنڈاپور نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، جہاں انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ واضح عدالتی احکامات کے باوجود صوبے کے وزیراعلیٰ کو پالیسی معاملات پر رہنمائی کے لیے اپنے لیڈر سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔
علی ا مین گنڈاپور کی جانب سے دائر درخواست میں جیل سپرنٹنڈنٹ ، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عدالت کی درخواست دائر توہین عدالت کی
پڑھیں:
پولیس کی عمران خان کا پولی گرافک و فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان—فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات میں پولیس کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک و فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔
دورانِ سماعت پراسیکیوٹر رانا آزر دلائل کے لیے پیش ہوئے جبکہ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر دلائل کے لیے پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی وساطت سے ملزم کو کل کےلیے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی کا جھوٹ پکڑنے کا ٹیسٹ دینے سے انکار، عمران نے کوئی اعتراف نہیں کیا، سلمان اکرم راجابانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف 12 مقدمات کے تفتیشی افسران اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر پولیس کی جانب سے عدالت سے درخواست کی گئی کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا 12 مقدمات میں فوٹو گرامیٹک اور پولی گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی اجازت دی جائے۔
پولیس نے استدعا کی کہ اڈیالہ جیل میں ہی بانیٔ پی ٹی آئی کے پولی گرامیٹک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ ہوں گے، ان کے آواز میچنگ کے ٹیسٹ کرانے کی بھی اجازت دی جائے۔