شراب و اسلحہ برآمد کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
کراچی:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمد کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف کیس پر سماعت کی، علی امین گنڈا پور کی جانب سے انکے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
پولیس کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے تعمیلی رپورٹ آج عدالت میں پیش نہیں کی گئی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
علیمہ خان نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے ہیں۔
عدم حاضری پر انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے ساتویں بار علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
ڈی ایس پی نے ٹیم کے ہمراہ علیمہ خان سے وارنٹ کی تعمیل کروالی ہے۔
دوسری طرف علیمہ خان کو آج بھی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان کا بارش میں گورکھپور ناکے پر دھرنا جاری ہے، جس کے باعث اڈیالہ روڈ پر ٹریفک جام رہا۔