ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کے ساتھ  شانہ بشانہ کھڑےہیں۔

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی اقدام سے خطے میں امن و استحکام کو سنگین خطرہ ہ لاحق ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بین الصوبائی یکجہتی کے جذبے کے تحت وفاق سے تعاون کےلیے تیار ہیں۔

میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: علی امین

پڑھیں:

وزیراعلیٰ  جب چاہیں پختونخوا اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں، ترجمان صوبائی حکومت

پشاور:

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور جب چاہیں صوبائی اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان سے مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا۔ عوام نے عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا ہے، اس لیے بجٹ بھی اُن کی مشاورت ہی سے منظور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی قسم کی ایمرجنسی نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو جعلی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی۔ عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعلیٰ کے پاس ہے۔ وہ جب چاہیں اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں فارم 45 کی بنیاد پر حقیقی حکومت قائم ہے جب کہ وفاقی و دیگر صوبائی حکومتیں فارم 47 کے جعلی مینار پر لڑکھڑاتی کھڑی ہیں۔

صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ جعلی حکومتوں کو گرانے کے لیے صرف ایک دھکا کافی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ  جب چاہیں پختونخوا اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں، ترجمان صوبائی حکومت
  • کسی بھی وقت خیبر پختونخوا اسمبلی معطل کرسکتا ہوں، گنڈاپور
  • میرے پاس اختیار ہے کسی بھی وقت اسمبلی معطل کرسکتا ہوں، علی امین گنڈا پور
  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ پاس کرنے کا عمل روک دیا گیا، کیا علی امین گنڈاپور اسمبلی تحلیل کر رہے ہیں؟
  • خیبر پختونخوا حکومت گرانے کی منظم سازش کی جارہی ہے، علی امین گنڈاپور
  • میرے پاس اختیار ہے کسی وقت بھی اسمبلی تحلیل کر سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور
  • میں کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کر سکتا ہوں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی تو بجٹ بھی منظور نہیں ہوگا ، علی امین گنڈا پور
  • علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
  • آڈیو لیک کیس، علی امین گنڈاپور کیخلاف فرد جرم عائد کرنےکی تاریخ مقرر