پنجاب کی جعلی حکومت اور پولیس نے توہین آمیز رویہ رکھا: علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جعلی حکومت اور پولیس نے توہین آمیز رویہ رکھا۔
علی امین گنڈاپور نے پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئین و قانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دیں۔
8 گھنٹوں تک رابطہ نہ ہونے کے بعد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب کی جعلی حکومتیں جمہوری اقدار سے عاری ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام تر فسطائیت کے باوجود بانیٔ پی ٹی آئی اور کارکنان ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر یہ فیصلہ احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اسکول، کالجز اور جامعات آج بروز منگل بند رہیں گے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
مظفر آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
مزید :