پشاور سے شکست کے بعد ملتان سلطانز کے کوچ کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کے بعد ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ نے ناقص کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شائقین سے معذرت کی ہے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جولین ووڈ نے کہا کہ "ہم یہ تیسرا مسلسل میچ ہارے ہیں اور جو نتائج سامنے آئے ہیں، ان سے ہم خوش نہیں۔ ہماری 4 سے 5 وکٹیں جلدی گر گئیں، جس کی وجہ سے ہم مومینٹم حاصل نہیں کر سکے جولین ووڈ کا کہنا تھا کہ "آپ میچ ہارنے کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرنا شروع کر دیتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی ٹیم مسلسل اچھا نہیں کھیل سکتی۔ ہم پہلے میچ کے بعد دوبارہ سنبھل نہیں سکے انہوں نے مزید کہا کہ "ہم شائقین سے معذرت خواہ ہیں، کیونکہ ہم ان کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز نے اب تک صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے، جب انہوں نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد سے ٹیم مسلسل ناکامی کا شکار ہے ملتان سلطانز اپنا آخری لیگ میچ 11 مئی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ملتان سلطانز کے بعد
پڑھیں:
جلال پور پیروالا: موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا
ملتان ( نیوزڈیسک) ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔
چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق موٹروے ایم فائیو کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے سیلاب میں بہہ گیا، اس سے پہلے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ موٹر وے پر دریائے ستلج کا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی جانب بہہ رہا ہے، پانی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں، ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا بتانا ہے کہ موٹروے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے بند ہیں، ملتان سے سکھر جانے والےمتبادل راستے سے سفر کر سکتے ہیں، ٹریفک شاہ شمس انٹر چینج سے قومی شاہراہ کی طرف جا سکتی ہے، اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹرچینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جا سکتا ہے، شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 کو جوائن کر سکتے ہیں۔
Post Views: 4