بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر ہے، حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اپنے ویڈیو پیغام میں امیر جماعت اسلامی نے کارکنان کو قومی رضاکار بننے کے تیاری کی ہدایت جاری کر دی۔ انہوں نے الخدمت کی قیادت کو شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو ایکٹیو رکھنے کی ہدایات کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معذرت خواہانہ لہجہ اختیار نہ کرے اور قوم میں جذبہ جہاد کو بیدار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بزدل دشمن بھارت نے ماضی کی طرح ایک بار پھر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا ہے، مساجد اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بھارت کی کارروائی کا پاک فوج نے ذمہ درانہ اور بھرپور جواب دیا ہے، حکومت کو ملکی دفاع میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کارکنان کو قومی رضاکار بننے کے تیاری کی ہدایت جاری کر دی۔ انہوں نے الخدمت کی قیادت کو شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو ایکٹیو رکھنے کی ہدایات کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت معذرت خواہانہ لہجہ اختیار نہ کرے اور قوم میں جذبہ جہاد کو بیدار کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پوری قوم اداروں کی پشت پر ہے، اس موقع پر کوئی اختلاف نہیں، اپنی صفوں میں نشاندہی کریں جو مشکل گھڑی میں انتشار پیدا کر رہے ہیں، پوری قوم ایک پیج پر آئے اور ملکر دشمنوں سے لڑیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے ائیرفورس کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے ایک اورعظیم مثال قائم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید لائحہ عمل جلد جاری کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
نواز شریف کوفضل لرحمن کاٹیلی فون میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان اور میاں محمد نواز شریف کا گزشتہ روزٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے میاں نواز شریف سے ان کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی۔