شکرگڑھ : بھارت نے کرتارپور راہداری غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی، سکھ یاتریوں کو آج آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کرتارپور راہداری کو بند کر دیا گیا. شکرگڑھ انتظامیہ نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کو آج آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور کسان اتحادکی جانب سےآنےوالےقافلےکوبھی روک دیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صبح تقریباً 500 زائرین نے یاترا کے لیے رجسٹریشن کرائی تھی۔ ان میں سے 100 کے قریب پہلے ہی پاکستان میں داخل ہونے کے لیے کوریڈور پر پہنچ چکے تھے .

لیکن انہیں بند ہونے کی اطلاع دی گئی اور پاکستان آنے سے روک دیا۔

یاد رہے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے تصدیق کی کہ پاکستان میں چھ مختلف مقامات پر 24 بھارتی حملوں کے نتیجے میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 دیگر زخمی ہوئے۔جن علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں کوٹلی بھی شامل ہے. جہاں دو شہری، جن میں ایک 16 سالہ لڑکی اور ایک 18 سالہ لڑکا شامل ہے، مسجدِ عباس پر حملے کے نتیجے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس حملے میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی بھی زخمی ہوئیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

چین اور امریکا دونوں میں سے کسی کے بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہتے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان، چین اور امریکا دونوں سے اچھے تعلقات رکھتا ہے، کسی بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہتے، بھارت سے بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

نیویارک میں پاکستانی کمیونیٹی سے خطاب میں انہوں نے کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کو صرف بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے، فلسطین اور کشمیر دیرینہ تنازعات ہیں، ان کا حل عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ او آئی سی دنیا کی دوسری بڑی تنظیم ہے، اس کا کردار اب علامتی نہیں بلکہ فیصلہ کن ہونا چاہیے، 2 ریاستی حل ہی فلسطین کے مسئلے کا واحد پائیدار حل ہے، فلسطینیوں کے لیے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی ہونی چاہیے۔

ان کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے امن چاہتا ہے، دعوت ملے تو بات چیت کے لیے تیار ہیں،  کشمیر کے مسئلے کا حل خطے میں ترقی، سیاحت اور سرمایہ کاری کا دروازہ کھول سکتا ہے۔

اسحاق ڈار  نے کہا کہ سلامتی کونسل میں متفقہ قرارداد 2788 پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے،  امریکہ ثالثی کرے تو پاکستان تیار ہے، لیکن بھارت کی رضامندی ضروری ہے، پاکستان چین اور امریکہ دونوں سے اچھے تعلقات رکھتا ہے، کسی بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ  امریکہ نے اگر کشمیر پر عملی کردار ادا کیا تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے،  صدر ٹرمپ کا دورہ پاکستان خوش آئند ہوگا، رسمی اعلان دونوں ملک ایک ساتھ کریں گے،

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے لشکرِ طیبہ کو پہلے ہی ختم کر دیا، TRF کے خلاف شواہد امریکہ نے فراہم نہیں کیے، پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار، 80 ہزار جانیں اور 152 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سفارتی کردار ادا کر رہا ہے،  جلد ایرانی صدر کا دورہ پاکستان متوقع ہے، دونوں وزرائے خارجہ رابطے میں ہیں،پاکستان اور عرب دنیا کے تعلقات تاریخی، مضبوط اور ہر شعبے میں گہرے ہیں

اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، بھارت سے مسلسل منفی بیانات سامنے آرہے ہیں، خطے کے تمام ممالک سے امن چاہتے ہیں،  جن ممالک نے فلسطین کو تسلیم نہیں کیا انہیں اقدام اٹھانا ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا ذکر
  • بھارت کی بلوچستان،خیبرپختونخوا میں پراکسی وارجاری ہے،حنیف عباسی
  • چین اور امریکا دونوں میں سے کسی کے بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہتے، اسحاق ڈار
  • تھائی لینڈ-کمبوڈیا جنگ نے پاک بھارت کشیدگی یاد دلا دی، امریکی صدر ٹرمپ 
  • خطے میں کشیدگی کو "کم" کرنے پر شاہِ اردن کیجانب سے ٹرمپ کو "خراج تحسین"!
  • مودی حکومت کا خاتمہ قریب؟
  • اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا دورہ، کرتار پور امن و محبت کی مثال قرار
  • بھارت بھاگ نکلا!
  • اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا گردوارہ دربار صاحب کرتارپور کا دورہ
  • مودی سرکار کا ہندوتوا ایجنڈا؛ آسام اور ناگا لینڈ میں نسلی کشیدگی میں اضافہ