وزارت خارجہ میں غیرملکی سفیروں کا اجلاس، بھارتی جارحیت پر بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاک بھارت کشیدگی پر وزارت خارجہ میں غیرملکی سفیروں کا اجلاس شروع ہوگیا، غیرملکی سفرا کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی جارہی ہے۔
اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، بھارتی جارحیت نے علاقائی امن واستحکام کو خطرے میں ڈالا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور بین ریاستی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے کیے گئے۔اسحاق ڈار نے دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد بھارتی دعوں کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے سے پاکستان کو جوڑنے کا کوئی قابل اعتبار ثبوت نہیں ہے، ہندوستانی قیادت نے ایک بار پھر دہشت گردی کا استعمال کرتے ہوئے مظلومیت کی فرضی داستان کو فروغ دیا، بھارت نے کشیدگی میں کمی اور تحمل سے کام لینے کے لیے بین الاقوامی برادری کی بار بار کی گئی باتوں پر توجہ نہیں دی، عالمی برادری بھارت کو اس کے غیر ذمہ دارانہ اور لاپرواہ طرز عمل کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے صاحبزادے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے صاحبزادے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، آئی ایس پی آر پنجاب میں تمام اسکول کالجز کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، ترجمان پنجاب حکومت بھارتی کارروائی کے بعد پاکستان میں ایکس کو بحال کردیا گیا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے صدر پنجاب بینک ظفر مسعود کی وفد کے ہمراہ ملاقات بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر کی مزید2پوسٹوں پر گھٹنے ٹیک دیے، سفید جھنڈا لہرا دیا عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر، آئینی بینچ تشکیل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھارتی جارحیت

پڑھیں:

چین بھارت کی فوجی کارروائی کو افسوسناک سمجھتا ہے‘ چینی وزارتِ خارجہ

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)چین نے بھارت کی آج صبح کی فوجی کارروائی کو افسوسناک قرار دے دیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے ہمسایہ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں چین کے بھی ہمسایہ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا کہنا تھا کہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں، تحمل سے کام لیں، صبر و ضبط کا مظاہرہ کریں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یہ بھی کہا کہ فریقین اقدامات سے گریز کریں جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’’بھارت نے علاقائی امن خطرے میں ڈ الا‘‘ اسحاق ڈار کی سفیروں کو بریفنگ 
  • پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دے دی
  • اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
  • پاک بھارت کشیدگی پر وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفرا کا اہم اجلاس طلب
  • بھارت کا بزدلانہ حملہ، دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا اجلاس طلب
  • پاکستان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا غیرمعمولی اجلاس طلب کرلیا
  • چین بھارت کی فوجی کارروائی کو افسوسناک سمجھتا ہے‘ چینی وزارتِ خارجہ
  • مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا، بھارت وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ
  • بھارتی فضائیہ نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، دفتر خارجہ