بھارتی جارحیت، سپریم کورٹ کے ججز کا قوم سے اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
بھارتی فوج کے بلااشتعال اور بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے معصوم پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔
تعزیتی اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے۔
پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
سپریم کورٹ کے ججز نے پاکستان میں بھارتی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا، شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں شہداء کے لیے دعا کی گئی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء پر بے پناہ رحمتیں نازل کرے، سپریم کورٹ قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
سپریم کورٹ نے انسانی وقار، انصاف اور بے گناہ جانوں کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کا اظہار بھی کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کے کا اظہار کے لیے
پڑھیں:
بھارتی جارحیت سے شہریوں کی شہادت؛ سپریم کورٹ میں تعزیتی اجلاس منعقد
اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور سپریم کورٹ کے تمام ججز نے ایک رسمی تعزیتی اجلاس منعقد کیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بھارتی فوج کے وحشیانہ اور بلا اشتعال حملوں میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔
ججز نے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ شرکا نے بھارتی جارحیت کی مذمت بھی کی۔ اجلاس میں شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے صبر کی دعا کی گئی۔
دریں اثنا سپریم کورٹ بار کی جانب سے بھارتی جارحیت کےخلاف پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی، جو عدالت عظمیٰ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک نکالی گئی۔ ریلی میں شریک وکلا نے بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔