مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر ترکیہ کے مشکور ہیں:شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے رابطہ،بھارتی حملوں کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کو بھارتی حملے کی تفصیلات بارے بتایا، وزیراعظم نے مشکل وقت میں ترکیہ کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر اظہار بھی تشکر کیا۔
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے میزائل حملے میں شہادتوں پر ترک بھائیوں کی دعاؤں کو سراہتے ہیں، ترکیہ کی خطے میں امن و استحکام کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج نے دشمن کو پیشہ ورانہ مہارت سے پسپا کیا، ہماری مسلح افواج دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی خود مختاری اور سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔
ضلع خیبر باڑہ ؛ قبائلی مشران، پولیس سمیت نوجوانوں نے بڑی ریلی نکالی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے
پڑھیں:
قوم افواج پاکستان کے ساتھ، ہم دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مکار دشمن بھارت نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا، پاکستانی قوم اور افواج دشمن کو بخوبی جواب دینا جانتے ہیں۔
پاک فوج کی جوابی کارروائی پر وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ جنگ کا بھرپور جواب دے رہا ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہاکہ دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔ ہم دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں 5 مقامات پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوگئے۔
پاک فوج نے بھرپور جوابی کرتے ہوئے دشمن کے دو جہاز مار گرائے ہیں، جبکہ بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک بھارت جنگ پاک بھارت کشیدگی شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز