وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو بھارتی حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو بھارتی حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے بھائی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت ہوئی، صدر طیب اردوان سے رابطے میں ترکیہ کی یکجہتی پر ان کے شکر گزار ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے میزائل حملے میں شہادتوں پر ترک بھائیوں کی دعاؤں کو سراہتے ہیں، ترک صدر کو بھارتی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اسلام آباد قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کو.
وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کی خطے میں امن و استحکام کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کو پیشہ ورانہ مہارت سے پسپا کیا، ہماری مسلح افواج دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی خود مختاری اور سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے طیب اردوان نے کہا کہ
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات، وزیراعظم کی مبارک باد
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید بطور چیئرمین واپڈا اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔