الخدمت فاؤنڈیشن نے 15 موبائل ہیلتھ یونٹ، 50 ایمبولینسیں، ایک کروڑ مالیت کی ادویات، ایک ہزار خیمے، 5 ہزار ترپال سمیت امدادی سامان  پر مشتمل ٹرک  لائن آف کنٹرول اور متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیے۔

پریس ریلیز کے مطابق حالیہ جنگی صورتحال کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے ہنگامی پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اکرام الحق سبحانی، نائب صدر زکر اللہ مجاہد، الخدمت ہیلتھ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف اور سی ای او خبیب بلال نے شرکت کی۔

سید وقاص جعفری نے اس موقع پربتایا کہ حالیہ ہنگامی صورتحال اور سویلین آبادی پر جارحیت کے نتیجے میں الخدمت فاؤنڈیشن نے فوری اور مؤثر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں اپنے 41 الخدمت ریسپانس سینٹرز کو اپڈیٹ کر دیا ہے، جبکہ جنوبی پنجاب، وسطی پنجاب، لاہور اور آزاد کشمیر کے چار بڑے ریجنز سمیت مرکزی سطح پر وار کرائسز مینجمنٹ سیلز قائم کیے جا چکے ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری اور منظم ردعمل دیا جا سکے۔

الخدمت فاؤنڈیشن نے  15 موبائل ہیلتھ یونٹ، 50 ایمبولینسیں، ایک کروڑ مالیت کی ادویات، ایک ہزار خیمے، 5 ہزار ترپال سمیت امدادی سامان  پر مشتمل ٹرک لائن آف کنٹرول اور متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دیا ہے۔

اکرام الحق سبحانی نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن حکومتِ پاکستان، افواجِ پاکستان، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA)، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (PDMAs) اور ریسکیو 1122 کے ساتھ مکمل ہم آہنگی اور رابطے میں ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایک ٹریننگ پروگرام بھی ترتیب دیا جا رہا ہے، جس میں ہر عمر کے افراد کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور بطور شہری فعال کردار ادا کرنے کے لیے تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ  اگر خدانخواستہ صورتحال مزید بگڑتی ہے اور اندرونِ ملک نقل مکانی کا خدشہ بڑھتا ہے تو الخدمت فاؤنڈیشن عارضی خیمہ بستیاں قائم کرے گی اور متاثرہ افراد کے لیے نقل و حمل کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے الخدمت کے 57 ہسپتالوں کو ہنگامی حالات کے پیش نظر تیار کر لیا گیا ہے، جہاں 30 فیصد بیڈز کو جنگی حالات کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔

الخدمت نے 1 کروڑ روپے کی ادویات متاثرہ علاقوں کی طرف بھجوا دی ہیں جبکہ پہلے مرحلے میں مزید 10 کروڑ روپے مالیت کی ادویات خریدرہے ہیں تاکہ ادویات کا ذخیرہ اپڈیٹ کر لیا جائے اور ضرورت کے وقت فوری فراہمی ممکن ہو۔

آخر میں سید وقاص جعفری نے یقین دلایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ کی طرح اس نازک مرحلے پر بھی قوم کے شانہ بشانہ ہے اور اپنی تمام تر صلاحیتیں، وسائل اور رضاکار قوت کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کی خدمت کرتی رہے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: الخدمت فاؤنڈیشن نے کی ادویات کر دیا

پڑھیں:

وزیراعظم  نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج ساڑھے تین بجےطلب کر لیا

اویس کیانی:وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج شام ساڑھے تین بجے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کی باقاعدہ توثیق کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم وفاقی کابینہ کو ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان کی جانب سے بریفنگ بھی دیے جانے کا امکان ہے جس میں تازہ ترین دفاعی اقدامات اور سفارتی محاذ پر پیش رفت پر روشنی ڈالی جائے گی۔

میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

حکام کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد قومی سلامتی سے متعلق اہم فیصلے عوامی سطح پر لائے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے بعد ملکی سیکیورٹی صورتحال نہایت حساس ہو چکی ہے جس کے باعث اعلیٰ سطح پر مشاورت اور فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت کشیدگی: وزارتِ صحت کا ہنگامی اجلاس، قومی ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر قائم
  • ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں انتظامات مکمل
  • جنگی صورتحال: پنجاب میں شہریوں کیلئے اہم حفاظتی ہدایات جاری
  • کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان،سماعت15مئی کوہوگی
  • سوئی ناردرن گیس کمپنی میں ہنگامی صورتحال کے لیے خصوصی ڈیوٹیاں لگ گئیں
  • ہنگامی  صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی میں کنٹرول روم قائم
  • وزیراعظم  نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج ساڑھے تین بجےطلب کر لیا
  • غزہ میں 66 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، انروا
  • فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے متاثرین کے لیے امدادی کھیپ روانہ