ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سٹی 42 : پاک بھارت جنگ کے پیش نظر ہسپتالوں میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔
ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کیلئے مزید 7 ارب روپے دے دیئے گئے ۔ سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ادویات کا اسٹاک کر لیا گیا ۔
سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و طبی عملے کے ڈیوٹی روسٹرز تیار کردیے گئے، سرکاری ہسپتالوں میں سینئر ڈاکٹرز کی قیادت میں ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل کردی گئیں۔ اس کے علاوہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بیڈز مختص کردیے گئے ۔
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہسپتالوں میں
پڑھیں:
چیئرمین ناظم آباد ٹائون کی زیر صدارت کونسل کا ہنگامی اجلاس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپرورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کی زیر صدارت کونسل کے ہنگامی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی اورٹان اراکین کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر نے کہا کہ ناظم آباد ٹائون کی ترقی کے لئے بہترین حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے، ہم اپنے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے ٹائون کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں، اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کی دفعہ (89) کے تحت ٹاؤن میونسپل کمشنر ناظم آباد روشن علی لولائی کی تعیناتی وتبادلہ کے خلاف قرارداد منظوری کے لیے پیش کی گئی، دیگر ٹاؤن اراکین کونسل نے یہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی خصوصی طور پر پیپلز پارٹی کے یو نین کمیٹی نمبر 06 کے وائس چیئر مین نے بھی قرارداد کی بھرپور حمایت کی، اجلاس کے دوران موجودہ میونسپل کمشنر روشن علی لولائی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کونسل کے اراکین نے کہا کہ روشن علی لولائی عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، ان کی انتظامی پالیسیوں میں عدم تعاون اور قانونی تقاضوں کی تکمیل میں ناکامی نے بلدیاتی امور کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس غیر موثر طرزِ کار سے عوامی مفاد کو نقصان پہنچا اور ٹان کے انتظامی معاملات بھی شدید متاثر ہوئے۔ کونسل کے اراکین نے زور دیا کہ عوامی فلاح اور شفاف بلدیاتی نظام کے لیے ضروری ہے کہ ایسے افسران تعینات کیے جائیں جو اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طور پر نبھا سکیں۔