سرینگر میں سینٹرل کنٹرول روم قائم، تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
حکومت نے تمام انتظامی سیکرٹریوں اور محکموں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ غیر معمولی حالات کے علاوہ ملازمین کی کسی بھی چھٹی کو منظور نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکام نے کشیدہ حالات کی نگرانی کے لئے سرینگر میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ ایک حکم نامے میں مقامی ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (DEOC)، ڈپٹی کمشنر، سرینگر کے دفتر میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA)، سرینگر کی مجموعی نگرانی میں ایک مشترکہ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے کنٹرول روم کشمیر کے 10 اضلاع میں قائم کئے گئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کرے گا اور اسے بین ڈپارٹمنٹل کوآرڈینیشن، جاری پیشرفت کی نگرانی اور معلومات کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے ڈیزائن کیا جائے گا۔
حکم نامے میں کہا گیا "یہ عام لوگوں کے لئے شکایت کے ازالے کے پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گا، جو حقیقی وقت میں پیدا ہونے والے مسائل کے موثر حل بنائے گا"۔ دریں اثنا جموں و کشمیر حکومت نے تمام انتظامی سیکرٹریوں اور محکموں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ غیر معمولی حالات کے علاوہ ملازمین کی کسی بھی چھٹی کو منظور نہ کریں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو بہانہ بنا کر ہندوستانی مسلح افواج نے منگل کی رات دیر گئے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کئے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کنٹرول روم
پڑھیں:
ہنگامی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی میں کنٹرول روم قائم
راولپنڈی:بھارتی حملے کے بعد ہنگامی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی نے کنٹرول روم قائم کردیا۔
ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کے مطابق کنٹرول روم کے ذریعے ہنگامی صورتحال میں بروقت اور موثر اقدامات کیے جا سکیں گے۔
افسران اور اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ تمام عملے کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔