وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب کے فیصلوں کے بارے میں درست اور مصدقہ معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق کنٹرول روم کا بنیادی مقصد بے بنیاد خبروں، افواہوں اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام ہے۔ کنٹرول روم حکومت پنجاب کے فیصلوں اور احکامات کے بارے میں قابل اعتماد معلومات مہیا کرے گا تاکہ عوام کو حقائق تک فوری رسائی ممکن ہو۔
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
ڈی جی پی آر کے مطابق کنٹرول روم روزانہ 24 گھنٹے کام کرے گاجہاں عملہ تین شفٹوں میں اپنی خدمات انجام دے گا۔ شہری حکومت پنجاب سے متعلق کسی بھی اطلاع یا وضاحت کے لیے کنٹرول روم سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونت کی یقین دہانی
فوٹو: سوشل میڈیا
پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کےاعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، کمپنی نے پنجاب میں لیپ ٹاپ کی تیاری کی پیشکش کردی۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے، لیپ ٹاپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ٹول کٹ اور اے آئی جیمنائی انسٹال کرنے کا بھی بتایا۔
وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔