پنجاب میں سول ڈیفینس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پنجاب بھر میں محکمہ سول ڈیفینس کو پوری طرح فعال کرنے کی غرض سے فرضی مشقوں کا آغاز کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو شہری دفاع کی ان مشقوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی: لاہور کی فضائی حدود دوبارہ بند
راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، سرگودھا، نارووال،گوجرانوالہ، حا فظ آباد اور سیالکوٹ میں سول ڈیفنس مشقیں جاری ہیں اسی طرح ساہیوال، پاکپتن، ملتان، خانیوال، مظفرگڑھ، لیہ، وہاڑی، حافظ آباد اور دیگر شہروں میں بھی فرضی مشقیں کی جارہی ہیں۔
ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں فرضی مشقوں کا آغاز کردیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سول ڈیفینس اور ریسکیو 1122کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
حکومتی اعلامیے کے مطابق صوبے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں محکمہ سول ڈیفنس کے ذریعے شہریوں کی مدد اور رہنمائی کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ریسکیو 1122 سول ڈیفینس لاہور مریم نواز شریف مشقیں وزیراعلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریسکیو 1122 لاہور مریم نواز شریف وزیراعلی
پڑھیں:
پنجاب میں فیڈ ملز کو گندم کے استعمال سے مزید 30 روز کے لیے روک دیا گیا
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کرتے ہوئے فیڈ ملز کو گندم کے استعمال سے مزید 30 روز کے لیے روک دیا ہے۔
یہ فیصلہ انسانی استعمال کے لیے گندم، آٹے اور روٹی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کا معاہدہ، گندم 3500 روپے فی من خریدی جائے گی
سرکاری اعلامیے کے مطابق گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کے لیے استعمال کی جا سکے گی، جبکہ فیڈ ملز کو گندم مرغیوں کے دانے میں شامل کرنے سے سختی سے روکا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب
لاہور 5 نومبر:
پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
پنجاب بھر کی فیلڈ ملز میں گندم کو مرغیوں کے دانے میں استعمال کرنے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع
فیصلہ انسانی استعمال کیلئے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا
حکومت پنجاب نے صوبہ… pic.twitter.com/EzLDTmD4q5
— Home Department Punjab (@homedptpunjab) November 5, 2025
سیکریٹری داخلہ پنجاب نے یہ پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144 (6) کے تحت عائد کی ہے، جو یکم دسمبر تک نافذالعمل رہے گی۔
محکمہ داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس ایک لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ موجود ہے اور خدشہ تھا کہ یہ گندم مرغیوں کے دانے میں استعمال کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں گندم کو فیڈ ملز میں استعمال کرنے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ
سیکریٹری پرائس کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد گندم کی ممکنہ قلت سے بچاؤ اور انسانی خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں عوامی آگہی کے لیے اس فیصلے کی تشہیر سرکاری گزٹ، اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پولٹری دفعہ 144 روٹی سیکریٹری پرائس کنٹرول سیکریٹری داخلہ فیڈ ملز گندم مرغیوں