جنگی حالات میں میرا پیغام جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے تو بھاڑ میں جائے: علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے تو بھاڑ میں جائے۔
انہوں نے اڈیالہ جیل سے واپسی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے آج مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات سے روکا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں ایک صوبے کا وزیرِ اعلیٰ ہوں، ہمیں کوئی راستہ بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور وفاقی کابینہ سے کہتا ہوں کہ اب آپ کا کوئی ایم این اے میرے صوبے میں داخل ہو کر دکھائے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام یہی ہے، جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے تو بھاڑ میں جائے۔
بھارتی ڈرونز گرانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسینوزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عدالت نے مجھے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی ہے۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت اور ڈرونز حملوں کی مذمت بھی کی ہے۔
انہوں نے بھارتی ڈرونز گرانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمارے سیکیورٹی ادارے ہمہ وقت چوکس ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت 2 دنوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کا مزید کہنا ہے کہ مودی پاکستان کے خلاف جارحیت سے باز آئیں، ورنہ نتائج کے لیے تیار رہیں۔
علی امین گنڈاپور کا یہ بھی کہنا ہے کہ دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کو پولیس نے گورکھ پور ناکے پر روک لیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جاتے ہوئے راستے میں گورکھ پور ناکے پر روک لیا گیا۔
علی امین گنڈاپور کو اڈیالاجیل کی طرف پیدل مارچ کے دوران روکا گیا تو ان کے گارڈز کی پولیس کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔
اُنہوں نے پولیس سے کہا کہ یہ پاکستان ہے، میں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں، میرے پاس کورٹ آرڈر ہے، میں اڈیالا جیل جاؤں گا، مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔
پولیس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تھوڑا انتظار کریں۔
پولیس اہلکار علی امین گنڈا پور کو مقامی ہوٹل کی طرف لے گئے جہاں پولیس اہلکاروں اور علی امین گنڈا پور کے درمیان گفتگو ہوئی۔