جڑواں شہروں کی تاجر برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی کو ر یلی نکالنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
جڑواں شہروں کی تاجر برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی کو ر یلی نکالنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)راولپنڈی اسلام آباد کی تاجر برادری نے بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی بروز ہفتہ کو ایف نائن پارک سے نیشنل پریس کلب تک ر یلی نکالنے کا اعلان کر دیا ،اس بات کا اعلان صدراسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار یاسر الیاس خان نے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ ، صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن و فیڈریشن آف رییٹلرز سردار طاہرمحمود ، سابقہ صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن چوہدری روف اور وفاقی دارالحکومت کے معروف تاجر رہنماوں اور بزنس کمیونٹی کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر سردار یاسر الیاس کا کہنا تھا کہ جنگ کی صورت میں تاجر برادری اور اوورسیز پاکستانی ہر ممکن مالی تعاون کرینگے اس ملک کے دفاع کیلئے نوے ہزار سویلینز اور فوجی جوانوں سے اپنی اجنوں کی قربانیاں دی ہیں،بزدل دشمن ایک نیو کلئیر اسٹیٹ کو چلینج کر رہا ہے ،اسرائیل کے بنے ڈرون سے حملے کر رہا ہے وقت آ چکا ہے کہ دشمن کو جواب دیا جائے ،ہفتہ کو تین بجے ایف نائن پارک سے افواج پاکستان کی حمایت کیلئے ریلی نکالینگے،اس ریلی کا انعقاد اسلام آباد راولپنڈی کی تاجر برادری کسی بھی سیاسی جماعت یا تنظیم سے بالا تر ہو کر ملک کی خاطر کر رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ فوج ہے جو جاگتی ہے اور ہم سوتے ہیںیہ ملک ہے تو ہم ہیں ، ہفتے کوپورا پاکستان ملکر نکلے گا اور پاک فوج کا ساتھ دیگا، اس موقع پرآل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم اگر کچھ کرینگے تو بھارت کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا، ریلی نکال کر ہم یہ بتائیں گے کہ اپنی فوج اور جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیںبھارت سمجھ جائے نہ اپنا نقصان کرے نہ کسی دوسرے کا کرے،یہ ایک تاریخی ریلی اور بہت بڑا اجتماع ہوگا اور پورے ملک میں افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کرینگے،اسرائیلی مصنوعات بازاروں سے اٹھا دی ہیںتاجر پاکستانی مصنوعات بیچ رہے ہیںہر وہ کام کر رہے ہیں جو مسلمانوںکی بہتری کیلئے ہے۔ ہم شہادت کیلئے تیار کھڑے ہیںہم نے ان کے جہاز گرا کر ان کو پیغام دیدیا ہے مگر مودی کی کھوپڑی میں یہ بات نہیں آ رہی ہے
سابقہ صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن چوہدری روف نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم سب پاکستان ہیںآج پوری دنیا بھارتی میڈیا پر تھو تھو کر رہی ہے،پاکستان کا میڈیا آزاد اور خود مختار ہے۔ہم نیمیڈیا وار کو جیتنا ہیاپنی افواج کو یقین دہانی کراینگے کہ آپ کے اشارے پر اپنی جان قربان کر دینگے، بھارت کی طرف سے کسی بھی آبی جارحیت کو نہیں مانتے،ہم نے قوم بن کر دکھانا ہے،اسلام آباد آف سمال ٹریڈرز کے صدراویس ستی نے کہا کہ اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں،اور پاک افواج کے شانہ بشانہ بارڈر پر لڑنے کیلئے بھی تیار ہیں، بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروبرٹ پری ووسٹ نئے پوپ منتخب ہو گئے ، چمنی سے سفید دھوئیں کا اخراج روبرٹ پری ووسٹ نئے پوپ منتخب ہو گئے ، چمنی سے سفید دھوئیں کا اخراج پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کرینگے مولانا فضل الرحمان کا کل ملک بھر میں دفاع وطن منانے کا اعلان بھارت سے جنگ کی صورت میں 79 فیصد پاکستانیوں کو جیت کا یقین سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر ایف 16گرانے کی خبر کو سفید جھوٹ قرار دیدیا کراچی ایئر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ،نوٹم جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افواج پاکستان کی کی تاجر برادری اسلام آباد کا اعلان کہا کہ
پڑھیں:
عبدالعلیم خان کا مری اسلام آباد ایکسپریس وے کا دورہ، تزئین و آرائش کے کاموں میں تاخیر پر اظہارِ ناراضگی
سٹی 42 : وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مری اسلام آباد ایکسپریس وے کا دورہ و معائینہ کیا، انہوں نے مری ایکسپریس وے کی تزئین و آرائش کے کاموں میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا، عبدالعلیم خان نے مری ایکسپریس وے کیلئے این ایچ اے افسران کو گرین بیلٹس جلد مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایکسپریس وے کے اطراف پودے لگائیں، گرین بیلٹس جلد مکمل کریں۔ انہوں نے خوبصورت لینڈ سکیپ، حفاظتی جنگلوں کی تنصیب اور باقی ماندہ کام کی جلد تکمیل کی ہدایت بھی کی۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
وزیر مواصلات کی مری ایکسپریس وے کیلئے این ایچ اے افسران کو ڈیڈ لائن، مزید مہلت نہیں ملے گی۔ اس موقع پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس ایکسپریس وے کی تزئین و آرائش مکمل ہونے پر وزیراعظم کو دعوت دیں گے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے ہدایت کی کہ تزئین و آرائش کا کام معیاری اور دیر پا ہونا چاہیے۔
عبدالعلیم خان نے ریسٹ ایریاز کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر این ایچ اے افسران کو ہدایت کی کہ مزید واش رومز بنائے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایکسپریس وے پر ریسٹ ایریاز کو موٹرویز کی طرز پر آؤٹ سورس کریں ۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ریسٹ ایریاز میں معیاری کینٹین کو بھی جلد فنکشنل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی باقی ماندہ کام کی فوری تکمیل یقینی بنائے ۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ میں پہلی مرتبہ خاتون سلیکٹر کا تقرر
این ایچ اے حکام نے اس موقع پر بریفنگ میں بتایا کہ نئی لائٹس کی تنصیب مکمل، ریفلیکٹرز لگ گئے ہیں، ایکسپریس وے پر ای ٹیگ کی سہولت کے ساتھ نیا ٹول پلازہ فنکشنل ہو گیا۔
مختلف مقامات پر مری جانے والے سیاحوں نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے گفتگو کی اور ایکسپریس وے کو خوبصورت بنانے پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ مری آنے والے سیاحوں کے لیے محفوظ اور آرام دہ سفر یقینی بنارہے ہیں۔
چودھری شجاعت نے باڈی بلڈرز فیڈریشن کے چیئرمین بننے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا