بھارت پاکستان کیخلاف جارحیت کیلئے ڈونز کیوں استعمال کررہا ہے؟سینئر تجزیہ کار حامد میر نے اندر کی بات بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئرتجزیہ کار حامد میر نے پاکستان کیخلاف ڈرونز کے ذریعے بھارتی جارحیت کی اہم وجہ بتا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حامد میر نے ڈرونز کے ذریعے بھارتی جارحیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ انڈیا کا مورال بہت ڈاؤن ہے، انڈیا نے اب ایک نئی وار گیم شروع کی ہے،اب اگروہ جہاز بھیجیں گے تو ان کو خطرہ ہے کہ پاکستان ان جہازوں کو تباہ کردے گا،تو وہ بڑی تعداد میں اسرائیلی ڈرونز بھیج رہےہیں،حامد میر کاکہناتھا کہ اس وقت ہمیں یہ چیز ذہن میں رکھنی چاہئے،اب ہماری لڑائی صرف انڈیا کے ساتھ نہیں ہے،بلکہ انڈیا اور اسرائیل نے مشترکہ جنگ پاکستان کیخلاف شروع کردی ہے،ان کاکہناتھا کہ جو میرے پاس انفارمیشن ہے،پاکستان کے مختلف شہروں اور بارڈر ایریاز سے جو انفارمیشن جمع کی ہے اس کے مطابق 30کے قریب ابتک میڈان اسرائیل ڈرونز جو انڈیا نے پاکستان کی جانب بھیجے تھے،پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرچکا ہے،اس کا صاف مطلب ہے کہ کل ان کا بہت نقصان ہوا ہے،مودی کا نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوگل مختلف کیپٹلز میں کال کرتا رہا ہے ہم نے ایسکلیشن نہیں کرنی،ان کا فارن سیکرٹری وکرم مصری نے یہی کہا کہی کہ ہم نے ایسکلیشن نہیں کرنی،آج صبح سے ان کی طرف سے جوڈرونز آ رہےہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔انہوں نے دنیا کے سامنے جو دعوے کئے ان کو خود ہی غلط ثابت کررہےہیں۔
بھارتی غرور خاک میں ملانے پرپاکستانی عوام کا مسلح افواج کو خراج تحسین، ریلیاں نکالیں
سینئر تجزیہ کار کاکہناتھا کہ یہ ایک طرح ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم کو بھی چیک کررہے ہیں،ان کی پوری کوشش ہے کہ وہ بڑی تعداد میں ڈروزنز پاکستان بھیجیں ،اس کا مطلب ہے کہ خوف و ہراس پھیلایا جائے،کل پاکستان ایئرفورس، آرمی اور دیگر فورسز کی مشترکہ کاوش کے نتیجے میں ہندوستان کو غرور جو خاک میں ملا ہے،تو اس سے جو پاکستانی قوم کا حوصلہ بلند ہوا ہے،اس حوصلے کو توڑنے کیلئے ڈرونز وار شروع کی ہے،ان کا مقصد ہے کہ عوام کو اکسایا جائے کہ انڈیا ڈرون پر ڈرون بھیج رہا ہے ہم کیا کررہے ہیں،ہم نے 30سے زیادہ ان کے ڈرونز گرا دیئےہیں،وزیراعظم شہبازشریف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور نیشنل سکیورٹی اجلاس کے بعد اعلامیہ میں بھی واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ہم اپنا رسپانس مناسب وقت پراپنی مرضی سے دیں گے،ان کی طرف سے جو ڈرونز آ رہےہیں ان کا مقابلہ تو ایئر ڈیفنس سسٹم کررہا ہے،لیکن جب ہم مناسب سمجھیں گے ہماری طرف سے بھی جواب ضرور آئے گا، ڈرونز بھیجنے کا مطلب ہے کہ انڈیا کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے وہ اس نقصان کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے،اس کا مطلب ہے کہ انڈیاجہازوں کے ذریعے پاکستان کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں۔
بھارت کو جن رافیل طیاروں پر غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے:راجہ پرویز اشرف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کی مطلب ہے کہ کہ انڈیا کا مطلب
پڑھیں:
بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، اعزاز چوہدری
تجزیہ کار ہما بقائی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت ایف اے ٹی ایف میں دکھانے کا مطالبہ کردیا۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کاروں کو بریفنگ دینی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں ریاست بہار میں الیکشن ہے اور مودی نے ہمیشہ پاکستان دشمنی میں ووٹ حاصل کیا ہے۔ تجزیہ کار ہما بقائی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت ایف اے ٹی ایف میں دکھانے کا مطالبہ کردیا۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کاروں کو بریفنگ دینی چاہیے۔