’بدلہ تو ابھی باقی ہے‘، بھارتی ڈرونز گرانے پر سوشل میڈیا پر پاک فوج کے حق میں پیغامات
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے بعد جمعرات کی صبح سے پاکستان کے مختلف علاقوں سے ڈرون گرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ انڈیا نے ایک بار پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، راولپنڈی، بہاولپور، میانو چھور اور کراچی کی جانب ڈرون بھیجے، جنہیں تباہ کر دیا گیا۔
پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اب تک 12 ڈرونز کو تباہ کر چکی ہے اور مختلف مقامات سے اب ان کا ملبہ جمع کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں لوگوں کا ہجوم گوٹکی سندھ میں نظر آ رہا ہے جہاں پاک فوج نے انڈیا کا ڈرون مار گرایا۔ صارف نے لکھا کہ ایک طرف انڈیا جارحیت دکھا رہا ہے ڈرون حملے کر رہا ہے تو دوسری طرف پاک فوج ان ڈرونز کو گرا رہی ہے اور عوام اپنی افواج کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہے۔ انن کا کہنا تھا کہ عوام پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔
ایک طرف انڈیا جارحیت دکھا رہا ہے ڈرونز حملے کر رہا دوسری طرف پاک فوج ان ڈرونز کو گرا رہی ہے اور عوام اپنی افواج کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہے، یہ گھوٹکی سندھ کے مناظر ہیں جہا پاک فوج نے انڈین ڈرون کو ناکارہ بنایا ہے اور عوام پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں pic.
— Sabir Mehmood Hashmi (@SabirMehmood26) May 8, 2025
عاطف رؤف نے ویڈیو شیئر کی جس میں عوام پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے، انہوں نے لکھا کہ قدم بڑھاؤ پاک فوج ہم تمہارے ساتھ ہیں۔
پاکستان فوج نے جب انڈیا کا ڈرون مار گرایا تو پھر پاکستان کی قوم کا خوشی سے جزبہ چیک کریں ????
پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں
pic.twitter.com/QXtnLBLpwh
— Atif Rauf (@Atifrauf79) May 8, 2025
ڈاکٹر فرحان ورک نے لکھا کہ پاکستان میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ نکلا، یہ ڈرون Heron MK 2 ہے، جو 35 ہزار میٹر بلند ہوتا ہے۔ اسکو انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا۔ اسکا انجن UAV Engines LTD بناتے ہیں جو برطانوی کمپنی ہے، جس کا لیبل واضح ہے دنیا میں پہلی مرتبہ یہ ڈرون گرایا گیا ہے
پاکستان میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ نکلا، یہ ڈرون Heron MK 2 ہے، جو 35 ہزار میٹر بلند ہوتا ہے۔ اسکو انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا۔ اسکا انجن UAV Engines LTD بناتے ہیں جو برطانوی کمپنی ہے، جس کا لیبل واضح ہے
دنیا میں پہلی مرتبہ یہ ڈرون گرایا گیا ہے pic.twitter.com/DGuHmrHi9x
— Dr Farhan K Virk (@FarhanKVirk) May 8, 2025
طاہر مغل نے لکھا کہ دہلی میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے، انڈین میڈیا کا رونا دھونا انجوائے کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بدلہ تو ابھی باقی ہے۔
دہلی میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے ، انڈین میڈیا کا رونا دھونا انجوائے کریں ۔۔ بدلہ تو ابھی باقی ھے ???? pic.twitter.com/cM9FuT4e90
— Tahir Mughal Pmln (@Tahirmughalpml8) May 8, 2025
شمع جونیجو نے گوجرانوالہ کی ویک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی پاکستانی کو ہندوستانی میزائلوں یا ڈرونز کی پرواہ نہیں ہے۔
Very routined and normal morning in Gujranwala right now…
No one, literally no one cares about Indian missiles or drones…????
pic.twitter.com/iHwtRoKrjL
— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) May 8, 2025
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے ایسا جنگی جنون پیدا کیا کہ اُسے اپنی عزت بچانے کا راستہ چاہیے تھا۔ ان کے ڈرون بار بار سرحد پار کرنے کی کوشش کرتے رہے اور ہم نے سب گرا دیے۔ یہاں تک کہ رافیل جیسے جدید طیارے بھی پاکستان نے مار گرائے۔ ہمارے پائلٹس دنیا کے بہترین اور ایلیٹ فائٹرز ہیں۔
بھارت نے ایسا جنگی جنون پیدا کیا کہ اُسے اپنی عزت بچانے کا راستہ چاہیے تھا۔ ان کے ڈرون بار بار سرحد پار کرنے کی کوشش کرتے رہے اور ہم نے سب گرا دیے۔ یہاں تک کہ رافیل جیسے جدید طیارے بھی پاکستان نے مار گرائے۔ ہمارے پائلٹس دنیا کے بہترین اور ایلیٹ فائٹرز ہیں۔ pic.twitter.com/0SS9UIsQgW
— VicePresidentPPPP (@VicePresPPPP) May 8, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان انڈیا ڈرونذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان انڈیا نے لکھا کہ پاک فوج یہ ڈرون گیا ہے رہا ہے رہی ہے ہے اور
پڑھیں:
آج کے وزیر داخلہ کل جب صحافی تھے، محسن نقوی کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ مرحومہ شہید بے نظیر بھٹو کا انٹرویو کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محسن نقوی امریکی نیوز چینل سی این این میں بطور پروڈیوسر کام کر رہے تھے اور اس دوران انہوں نے بے نظیر بھٹو کا وہ آخری انٹرویو کیا جس میں انہوں نے پاکستان میں اپنی جان کو لاحق خطرات کا ذکر کیا تھا۔
انٹرویو لینے والے صحافی کو پہچانا کہ نہیں pic.twitter.com/exM3M0NcMN
— AI creator شرارتی (@Shararti_Ai) November 3, 2025
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے، کچھ نے سوال کیا کہ انٹرویو لینے والے صحافی کو پہچانا یا نہیں اور کچھ نے ان کے عہدوں پر ردعمل ظاہر کیا۔
واضح رہے کہ محسن نقوی پاکستان کی بااختیار شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ صحافی، چینل اور اخبار کے مالک، وفاقی وزیر، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں۔ اکثر صارفین ان پر تنقید کرتے بھی نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہیں کرکٹ بورڈ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بے نظیر بھٹو بے نظیر بھٹو انٹرویو محسن نقوی نگران وزیراعلی پنجاب وفاقی وزیر داخلہ