پی پی پی کے رہنما نے حکومتی فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زیارات کو غریب عوام کی پہنچ سے دور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اربعین کے زائرین پیسہ پیسہ جوڑ کر اپنے اہلخانہ کیساتھ زیارت کے سفر پر جاتے ہیں، وہ سڑک کے ذریعے سفر کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ کم خرچ ہوتا ہے۔ اربعین کے موقع پر کربلا اہل تشیع کیلئے روحانی مرکز بن جاتا ہے، گزشتہ سال 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد زائرین نے زیارت میں شرکت کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بذریعہ سڑک زائرین کے ایران و عراق جانے پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے زائرین پر سڑک کے ذریعے ایران اور عراق جانے پر پابندی لگانے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ قومی اور عوامی سلامتی کے پیش نظر زائرین کو سڑک کے ذریعے ایران اور عراق جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو سکیورٹی اداروں کی مدد سے زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

سید حسن مرتضیٰ نے اس پابندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کا اثر براہ راست عام آدمی پر پڑے گا، انہوں نے سوال کیا کہ جو عام آدمی ریاست کو ٹیکس دیتا ہے، وہ سڑک کے ذریعے سفر کیوں نہیں کر سکتا؟ رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ زیارات کو غریب عوام کی پہنچ سے دور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اربعین کے زائرین پیسہ پیسہ جوڑ کر اپنے اہلخانہ کیساتھ زیارت کے سفر پر جاتے ہیں، وہ سڑک کے ذریعے سفر کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ کم خرچ ہوتا ہے۔ اربعین کے موقع پر کربلا اہل تشیع کیلئے روحانی مرکز بن جاتا ہے، گزشتہ سال 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد زائرین نے زیارت میں شرکت کی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سڑک کے ذریعے اربعین کے انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

بہاولپور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام زمینی راستے کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ اربعین صرف ایک مذہبی سفر نہیں بلکہ عقیدت، اتحاد امت اور انسانیت کے پیغام کا ایک عالمی مظہر ہے، جس میں دنیا بھر سے لاکھوں زائرین شریک ہوتے ہیں۔ پاکستان سے ہر سال ہزاروں عاشقانِ امام حسین بائی روڈ زیارت کے لیے ایران اور عراق کا سفرکرتے ہیں، حکومت اپنا فیصلہ واپس لے اور زائرین کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بہاولپور کے زیراہتمام حکومت کی جانب سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ایران و عرق جانے والے زائرین کے لیے زمینی راستے کی بندش کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر کی طرح بہاولپور میں بھی یوم احتجاج منایا گیا، مظاہرین نے بہاولپور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور وفاقی حکومت سے زائرین کے لیے زمینی راستے کھولنے اور اُنہیں تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین بہاولپور ڈاکٹر نوید محسن چوہان نے کی۔ مظاہرے میں مرد و زن، بچے، بوڑھے اور نوجوان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی کا مقصد حکومت پاکستان کی جانب سے اربعین زائرین پر بائی روڈ عراق جانے پر عائد کی گئی، پابندی کو فی الفور ختم کروانا تھا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خضر کراروی، مولانا صفدر عباس، ذاکر اہلیبیت نوبہار شاہ، ایڈووکیٹ جاوید کلاچی، ایڈووکیٹ گل بہار شاہ اور آئی ایس او کے رہنما اسد گھمن نے مطالبہ کیا کہ اربعین صرف ایک مذہبی سفر نہیں بلکہ عقیدت، اتحاد امت اور انسانیت کے پیغام کا ایک عالمی مظہر ہے، جس میں دنیا بھر سے لاکھوں زائرین شریک ہوتے ہیں۔ پاکستان سے ہر سال ہزاروں عاشقانِ امام حسین بائی روڈ زیارت کے لیے ایران اور عراق کا سفر کرتے ہیں۔ حکومت اپنا فیصلہ واپس لے اور زائرین کے لیے آسانیاں پید ا کرے۔

متعلقہ مضامین

  • جھنگ، زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی
  • زیارتِ اربعین پر پابندی ناقابلِ قبول ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا
  • ملتان، زیارات کیلئے راستوں کی بندش کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی، عوم کی بڑی تعداد شریک 
  • زائرین کو سکیورٹی دینے کے بجائے سفر پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے، پی ٹی آئی کوئٹہ
  • بہاولپور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام زمینی راستے کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 
  • احمد پور سیال، زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی 
  • زائرین امام حسین کیلئے زمین راستوں کی بندش کیخلاف لاہور میں مظاہرہ
  • زیارت امام حسینؑ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، جعفریہ الائنس
  • زائرین امام حسینؑ کیلئے زمینی راستوں کی بندش منظور نہیں، حیدر عباس