بہاولپور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام زمینی راستے کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ اربعین صرف ایک مذہبی سفر نہیں بلکہ عقیدت، اتحاد امت اور انسانیت کے پیغام کا ایک عالمی مظہر ہے، جس میں دنیا بھر سے لاکھوں زائرین شریک ہوتے ہیں۔ پاکستان سے ہر سال ہزاروں عاشقانِ امام حسین بائی روڈ زیارت کے لیے ایران اور عراق کا سفرکرتے ہیں، حکومت اپنا فیصلہ واپس لے اور زائرین کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بہاولپور کے زیراہتمام حکومت کی جانب سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ایران و عرق جانے والے زائرین کے لیے زمینی راستے کی بندش کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر کی طرح بہاولپور میں بھی یوم احتجاج منایا گیا، مظاہرین نے بہاولپور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور وفاقی حکومت سے زائرین کے لیے زمینی راستے کھولنے اور اُنہیں تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین بہاولپور ڈاکٹر نوید محسن چوہان نے کی۔ مظاہرے میں مرد و زن، بچے، بوڑھے اور نوجوان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی کا مقصد حکومت پاکستان کی جانب سے اربعین زائرین پر بائی روڈ عراق جانے پر عائد کی گئی، پابندی کو فی الفور ختم کروانا تھا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خضر کراروی، مولانا صفدر عباس، ذاکر اہلیبیت نوبہار شاہ، ایڈووکیٹ جاوید کلاچی، ایڈووکیٹ گل بہار شاہ اور آئی ایس او کے رہنما اسد گھمن نے مطالبہ کیا کہ اربعین صرف ایک مذہبی سفر نہیں بلکہ عقیدت، اتحاد امت اور انسانیت کے پیغام کا ایک عالمی مظہر ہے، جس میں دنیا بھر سے لاکھوں زائرین شریک ہوتے ہیں۔ پاکستان سے ہر سال ہزاروں عاشقانِ امام حسین بائی روڈ زیارت کے لیے ایران اور عراق کا سفر کرتے ہیں۔ حکومت اپنا فیصلہ واپس لے اور زائرین کے لیے آسانیاں پید ا کرے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: زائرین کے لیے
پڑھیں:
مظفر آباد، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام سیمینار
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ سید علی گیلانی کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد میں بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے طویل جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی قربانیاں اور ان کا نظریہ کشمیر کی آزادی کے لیے روشنی کی کرن ہیں۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ سیمینار کے اختتام پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔