لاہور (نمائندگان+ نوائے وقت رپورٹ) ملک میںمون سون کا سپیل برقرار ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، ہری پور میں نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔ راولپنڈی میں سب سے زیادہ بارش ہوئی۔ مردان، سوات، ایبٹ آباد، مظفرآباد و دیگر شہروں میں بھی بادل برسے۔ کالاباغ میں ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ پنجاب اور خیبر پی کے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔ حسن ابدال میں شادی میں شرکت کر کے واپس جانیوالے خاندان کی ویگو گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ 10 افراد سوار تھے۔ ڈی سی اٹک رائو عاطف نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کر کے 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا جبکہ 4 افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں جن میں 3 بہنیں شامل ہیں لیکن 4 سالہ بچے مصطفیٰ کا پتہ نہ چل سکا تلاش جاری ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق واہ کینٹ سے ہے۔ علاوہ ازیں ایبٹ آباد کے علاقے درویش آباد میں بارش سے مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ وزیرآباد سے نامہ نگارکے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل اضافہ سے دریائے چناب میں درمیانے درجہ کا سیلاب چل رہا ہے جبکہ وزیرآباد کے قریب نالہ ایک اور نالہ پلکھو میں بھی پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر 206233 کیوسک اور اخراج 179433کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔ سیالکوٹ کے نمائندے نے بتایا بالائی علاقوں بارش کی وجہ سے دریائے چناب میںاونچے درجے کا سیلاب جبکہ دریائے منور توی میں درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دریائے جموں اور برساتی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔ خلیل پور، بھلیاں، سمبلی جٹاں، بیچو باؤ، سروچ، سکا، زندہ اور چک بھگوان کو سیلاب سے متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر مساجد میں اعلانات کئے جا رہے ہیں اور ہیڈ مرالہ کے مقام پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا۔ سیالکوٹ کے مختلف نشیبی علاقوں کی سڑکوں اور گلیوں میں ایک سے ڈیڑھ فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے 3 اگست تک شدید بارشوں کے باعث موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں شہری سیلاب، ندی نالوں میں ظغیانی سمیت گلگت بلتستان اور خیبرپی کے کیلئے گلیشائی جھیلوں کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، خوشاب اور نارووال میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔ نالوں میں بہائو بڑھنے سے شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ خیبر پی کے میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں۔ شہری لینڈ سلائیڈنگ اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے احتیاط برتیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پانی کی سطح نالوں میں

پڑھیں:

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے میں تبدیل ہوگیا۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے چناب میں ہیڈ خانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب
  • حسن ابدال: گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 4 خواتین ہلاک، 1 لاپتا
  • اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 5 افراد لاپتا
  • دریائے چناب، جہلم میں طغیانی، الرٹ جاری، چک امرو کے 36 افراد ریلے میں پھنس گئے
  • بارش و سیلاب کی تباہ کاریاں
  • 24 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب سے متعلقہ واقعات میں مزید 7 افراد جاں بحق
  • مون سون بارشیں: دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری
  • مون سون بارشیں: دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ
  • بیجنگ میں تباہ کن بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 30 افراد ہلاک، ہزاروں نقل مکانی پر مجبور