ایوان میں ہاتھا پائی ناقابل برداشت‘ غیر جمہوری رویہ ہے: گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ایوان میں ہاتھا پائی ناقابل برداشت اور غیر جمہوری رویہ ہے۔ کسی رکن کو آئین و قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ اسمبلی میں نازیبا الفاظ کے استعمال، لڑائی جھگڑا اور گالی گلوچ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی صوبے کا چہرہ ہے جسے پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑسے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے یہاں گورنر ہائوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قائم مقام سپیکر نے گورنر پنجاب کو اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی سے متعلق مکمل آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے قائم مقام سپیکر کی ایوان کی کارروائی کو مثبت انداز میں چلانے کو سراہا۔ ایسے ارکان جو ایوان میں اپنے حلف کی پاسداری نہ کرسکیں اور ایوان کاتقدس پامال کریں ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب
پڑھیں:
قائم مقام صدرکی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات کی اپیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-15
اسلام آباد(صباح نیوز) قائم مقام صدرِ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی نے ملک میں حالیہ بارشوں اور جنوبی پنجاب میں آنے والے شدید سیلاب کے باعث متاثرہ عوام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امدادی اقدامات کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مقامی و بین الاقوامی فلاحی اداروں پر زور دیا کہ وہ متاثرین کی فوری بحالی اور بروقت امداد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔قائم مقام صدر نے کہا کہ سیلابی پانی سے متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے باعث فوری طبی امداد، ادویات اور ساز و سامان مہیا کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا اور دیگر بنیادی ضروریاتِ زندگی کی شدید قلت ہے، جس پر قابو پانے کے لیے قومی اور عالمی تعاون انتہائی اہم ہے۔ایوانِ صدر میں سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی ہم اہنگی اور حال ہی میں منتخب ہونے والے سینیٹر رانا ثنا اللہ نے قائم مقام صدر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، امن و امان کے حالات اور ایوانِ بالا سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ رانا ثنا اللہ کی بطور سینیٹر صدرِ مملکت سے پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔