گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کرم چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نمائندہ وفدکی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کرم چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نمائندہ وفد نے چیمبرکے صدر نیاز محمد کی سربراہی میں بدھ کوگورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں دولت خان، اشفاق حسین، دلدار حسین، واقف علی خان اور ایگزیکٹیو اراکین اوردیگرعہدیدار شامل تھے۔
وفد نے گورنر کو کرم کی تاجر برادری کو درپیش مسائل اور انہیں کاروباری سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کرم میں سڑکوں کی تعمیراور بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کرم میں خرلاچی تجارتی شاہراہ سمیت دیگر سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے۔وفد نے گورنرسے ٹرانزٹ ٹریڈ روٹ کی فعالی، خرلاچی ٹرمینل میں تاجروں کو سہولیات کی فراہمی، سنٹرل ایشیاء اورروس تک ریلوے لائن منصوبہ پر پیش رفت تیز کرنے اور ضم ضلع کرم میں منظور شدہ انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔(جاری ہے)
وفد نے ضلع کرم میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوام علاقہ کے مسائل کو موثر انداز میں پیش کرنے پر گورنر خیبرپختونخوا کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اس موقع پر گورنر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے تاجربرادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہاکہ تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ملکی اقتصادی ترقی میں بزنس کمیونٹی و کاروباری برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرم چیمبر کے درپیش مسائل کو متعلقہ حکام کے سامنے رکھاجائیگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وفد نے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، آج حلف اٹھائے گی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیئے، نئی صوبائی کابینہ آج سہ پہر 3 بجے حلف اٹھائے گی، حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہو گی۔
گورنر ہاؤس کے مطابق سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے، پختونخوا کابینہ میں میناخان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ شامل ہوں گے، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر امجد بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کا دوسرا ٹی20 آج لاہور میں ہوگا
بونیرسے ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔