چیئرمین ایچ ای سی تعیناتی، سرچ کمیٹی کا اہم اجلاس، قائم مقام چیئرمین نے چارج سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
اسلام آ باد:
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کے حوالے سے سرچ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جبکہ وفاقی سیکریٹری ایجوکیشن ندیم محبوب نے قائمقام چیئرمین ایچ ای سی کا چارج سنبھال لیا۔
وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے قائم کردہ سرچ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ہوا، جس میں کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی، جس میں چیئرمین ایچ ای سی کی اسامی مشتہر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق طے پایا کہ یہ اشتہار نہ صرف قومی اخبارات بلکہ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی شائع کیا جائے گا تاکہ دنیا بھر سے موزوں اور اعلیٰ قابلیت رکھنے والے امیدواروں کی تلاش ممکن ہو سکے، کمیٹی نے امیدواروں کے انتخاب کے لیے شفاف اور میرٹ پر مبنی طریقہ کار اپنانے پر بھی اتفاق کیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے تعینات قائمقام چیئرمین ایچ ای سی، وفاقی سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب نے چارج سنبھال لیا، قائم مقام چیئرمین کو قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ویلکم کیا اور گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر سابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار بھی موجود تھے، جنہوں نے ندیم محبوب کو خوش آمدید کیا اور گلدستہ بھی پیش کیا،
واضح رہے کہ ڈاکٹر مختار کی بحیثیت چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت مکمل ہو چکی ہے اور وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوچکے ہیں اور اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے تعیناتی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے سرچ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، ایچ ای سی ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، جامعات کے معیار اور تحقیق کے فروغ میں کلیدی ادارہ ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اشتہار آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا اور اس کے بعد موزوں امیدواروں کی جانچ پڑتال کا مرحلہ شروع ہو گا، جس میں میرٹ، تجربہ اور بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا جائے گا، اشتہار کے بارے سرچ کمیٹی میں طے کیا گیا ہے کہ موزوں امیدواروں کو چار ہفتوں کا وقت دیا جائے گا، مقامی اخباروں اور بین الاقوامی جاب ویب سائٹس پر اشتہار جاری کیا جائے گا۔
وزارت تعلیم کے اہم ذرائع نے یہ بتایا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے لیے مقامی امیدواروں کو ہی کشش محسوس ہوگی کیونکہ بین الاقوامی امیدوار کے لیے چیئرمین ایچ ای سی کی مراعات اور تنخواہ پر کشش نہیں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیئرمین ایچ ای سی بین الاقوامی سرچ کمیٹی کا جائے گا کے لیے
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی نے غلط پیش گوئیوں پر محکمہ موسمیات کے حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا
قائمہ کمیٹی نے غلط پیش گوئیوں پر محکمہ موسمیات کے حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے محکمہ موسمیات کے حکام کو غلط پیش گوئیوں پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین احمد عتیق انور کی زیرِ صدارت ہوا جس میں اراکین کمیٹی نے غلط پیشگوئیوں پر محکمہ موسمیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔رکن قائمہ کمیٹی میر منور علی نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی زیادہ ترخبریں غلط نکل آتی ہیں،
ایک بارمحکمہ موسمیات نے4 دن بارش بتائی مگر ایک قطرہ بارش نہیں ہوئی۔رکن قائمہ کمیٹی شازیہ مری نے کہا کہ جس دن محکمہ موسمیات کہتا ہے آج بارش نہیں ہوگی اس دن ہوجاتی ہے، ہم بارش کا سن کر چھتری لیکر نکلتے ہیں تو بارش ہی نہیں ہوتی۔شازیہ مری نے حکام سے استفسار کیا کہ محکمہ موسمیات کا بجٹ کتنا ہے اور ملازمین کتنے ہیں؟
جس پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے جواب دیا کہ میٹ ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ 4 ارب روپے اور ملازمین 2430 ہیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی احمد عتیق انور نے کہا کہ کسی دن محکمہ موسمیات چلتے ہیں اور سسٹم کا جائزہ لے لیتے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں کیوں نہیں درست ہوتیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ یہ بھی دیکھیں گے کہ محکمہ موسمیات کے پاس ٹیکنالوجی کون سی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے قبل 51 شرائط پوری، دیگر پر کام جاری آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے قبل 51 شرائط پوری، دیگر پر کام جاری ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان کو سخت پیغام پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم