عتیقہ اوڈھو کا متنازع بیانات پر دو ٹوک مؤقف: ’’ہر بات کو تماشا نہ بنایا جائے‘‘
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اور باوقار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے متنازع بیانات کا بے باکی سے دفاع کیا ہے، اور انہیں غلط سیاق و سباق میں پیش کیے جانے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ عتیقہ اوڈھو اپنی بات چیت کے دوران اس وقت تنقید کی زد میں آئیں جب انہوں نے ارینج میرج سے جُڑی الجھنوں اور اداکار علی رضا کے سینے کے بالوں پر تبصرہ کیا۔ تاہم اب اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ ان کا مقصد کسی کی تضحیک یا تنقید ہرگز نہیں تھا، بلکہ صرف فطری تجسس اور اصلاح کی نیت تھی۔ انہوں نے کہا میں نے یہ بات انسانی تجسس کے تحت کہی تھی کہ جب دو اجنبی ایک رات پہلے تک ایک دوسرے کو نہیں جانتے وہ شادی کے بعد اگلے دن میاں بیوی کیسے بن جاتے ہیں؟ اس سوال نے بہت سے لوگوں کو جھنجھوڑا، اور کئی افراد نے مجھے انسٹاگرام پر اپنے تجربات بھی بتائے علی رضا سے متعلق بیان پر وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے صرف اتنا کہا کہ ٹی وی اسکرین پر مرد اداکاروں کے بال دار سینے دکھانا مناسب نہیں لگتا۔ اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ میں ان نوجوان اداکاروں کو نیچا دکھا رہی ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سینئر ہونے کے ناطے نوجوان فنکاروں کے لیے رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتی ہیں اور ان کے تبصرے اصلاح کی نیت سے ہوتے ہیں، نہ کہ تنقید یا مذاق کے لیے۔ ’’سوشل میڈیا پر ہر بات کو مذاق یا تنازع بنا دیا جاتا ہے، جو افسوسناک ہے،‘‘ عتیقہ نے دو ٹوک انداز میں کہا۔ انٹرویو کے دوران ان کا انداز گفتگو صاف، مدلل اور باوقار رہا، جس میں انہوں نے نہ صرف اپنے بیانات کی وضاحت کی بلکہ سوشل میڈیا پر غیر ضروری ہنگامہ آرائی پر بھی کھل کر بات کی۔ عتیقہ اوڈھو کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل موصول ہو رہا ہے، تاہم ان کے صاف گو اور بااعتماد لہجے نے ایک بار پھر انہیں ایک ذمہ دار فنکار کے طور پر نمایاں کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عتیقہ اوڈھو سوشل میڈیا انہوں نے
پڑھیں:
اداکارہ نعیمہ بٹ کی طنزیہ ویڈیو وائرل، ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید پر مداحوں کی ملی جلی رائے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں ایک طنزیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ ملنے کے حوالے سے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئیں۔ نعیمہ بٹ ان دنوں کسی نئے ڈرامے میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم وہ سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز پوسٹ کر کے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ اپنی نئی ویڈیو میں انہوں نے ان افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ان پر الزام لگاتے ہیں کہ انہیں ڈراموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانی پڑ رہی ہیں۔ ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ جس میڈیا میں اداکاراؤں کی لاشیں ملتی ہیں، وہاں کون کام کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم ان کا پالتو کتا تو وفادار ہے۔ ان کے اس بیان کو مداحوں کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے نعیمہ کے انداز کو غیر مناسب قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ انہیں اسی انڈسٹری سے پہچان ملی اور اب اسی پر طنز کیا جا رہا ہے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ اگر کسی نے کام دینے سے انکار کیا ہے تو ان کا نام لے کر بات کی جائے، پوری انڈسٹری کو برا کہنا درست نہیں۔ دوسری طرف کچھ افراد نے اداکارہ کے الفاظ کو حسد اور مایوسی کا اظہار قرار دیا اور انہیں منفی سوچ رکھنے والی شخصیت سے تشبیہ دی۔ نعیمہ کی ویڈیو پر جاری اس بحث سے واضح ہے کہ ان کا اندازِ بیان مداحوں میں شدید اختلاف کا باعث بن گیا ہے۔