روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز


ماسکو: روس کے مشرقی ساحل کے قریب شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے علاقے کامچٹکا میں زلزلے کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی، خوفناک زلزلے کے باعث 3 سے 4 میٹر اونچی سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں، زلزلے سے بندرگاہوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ممکنہ سونامی کے باعث بحرالکاہل میں سونامی کی ایڈوائزری جاری کر دی گئی، جاپان اور فلپائن میں بھی ایمرجنسی وارننگ جاری کر دی گئی، ہزاروں افراد کو ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ بھی خالی کرا لیا گیا۔
زلزلے کے باعث کیلی فورنیا، واشنگٹن، ہوائی، الاسکا، چلی، اوریگن کیلئے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی، سونامی کی لہریں روسی ساحل سے ٹکرا گئیں، مشرقی جاپان میں ریلوے سروس معطل کر دی گئی، جاپان کے شہر ہوکیڈو میں بھی سونامی کی لہریں آئیں۔
واضح رہے کہ 20 جولائی کو بھی روس میں 5.

0 اور 6.7 شدت کے زلزلے آئے تھے جن پر سونامی کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں 7.4 شدت کا زلزلہ 08:49 جی ایم ٹی پر ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد USGS نے خبردار کیا کہ ’کچھ ساحلی علاقوں کے لئے خطرناک سونامی لہروں کی پیش گوئی کی گئی ہے‘۔
ادارے نے بتایا تھا کہ روسی ساحلوں پر 30 سینٹی میٹر سے ایک میٹر (تقریباً 3.3 فٹ) تک بلند لہریں پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ جاپان اور امریکی ریاست ہوائی میں 30 سینٹی میٹر (ایک فٹ) سے کم اونچی لہروں کی توقع ہے۔
USGS نے بتایا تھا کہ زلزلے کا مرکز بحرالکاہل میں پیٹروپاولووسک کامچاتسکی شہر سے تقریباً 150 کلومیٹر (93 میل) مشرق میں واقع تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت فتنتہ الخوارج و ہند سے ہائبرڈ جنگ کا سہارا لے رہا، فیلڈ مارشل معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت فتنتہ الخوارج و ہند سے ہائبرڈ جنگ کا سہارا لے رہا، فیلڈ مارشل فرانس کے بعد برطانیہ نے بھی ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا ہمارے پاس ثبوت ہے دہشتگردوں کے پاس پاکستانی چاکلیٹ ملی ہے،بھارتی وزیرداخلہ کی عجیب منطق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا مودی حکومت کو ایک اور جھٹکا؛ ٹرمپ کا خالصتان تحریک کے رہنما کو خط بھارتی رکن پارلیمنٹ نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سونامی کی روس کے

پڑھیں:

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کئی مسلسل صف اول رہنے کے بعد آج دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر آگیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 346 پرٹیکیولیٹ میٹر، جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 208 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی پہلے نمبر نمبر پر آگیا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 آلودگی، 200 تا 300 شدید آلودگی، جبکہ300 سے زائد خطرناک ترین آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
  • ہندوکش میں 6.3 شدت کا زلزلہ، پاکستان، افغانستان  اور ایران سمیت خطہ لرز اٹھا
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • سالانہ 500 سے زائد لوگوں کی ہلاکت، افغانستان میں زلزلے کیوں عام ہیں؟
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ:4 افراد جاں بحق
  • افغانستان: مزارِ شریف کے قریب زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
  • امریکا: زیرِ سمندر آتش فشاں کے قریب زلزلے کے جھٹکے!
  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات
  • شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے