کیش لیس اکانومی کیلیے صوبائی حکومتیں وفاق سے تعاون کریں، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان پر موثر اور جامع عمل درآمد کیلیے صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت کی جائے۔
کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی، ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفاریشن پلان کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولت دینا ہے۔
معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتیں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان کو مزید مستعد بنانے کی ہدایت کی تاکہ اہداف مقررہ وقت میں حاصل کئے جا سکیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی: چیئرپرسن اور ممبران کی تعیناتی کا عمل آخری مراحل میں داخل
---فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کیلئے تمام صوبائی حکومتیں تعاون کریں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے حوالے سے ضروری رولز بنائے جا چکے ہیں، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبران کی تعیناتی کا عمل آخری مراحل میں ہے، ڈیجیٹل کے حوالے سے مرچنٹ آن بورڈنگ فریم ورک کا اجراء 25 جولائی 2025ء کو کر دیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی، حکومت پالیسی اقدامات سے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان پر جامع عمل درآمد کے لیے صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت ہو گی۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیش لیس معیشت کے لیے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومتیں بھی بھرپور تعاون کریں۔
وزیراعظم کا ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بامعنی مشاورت کو اس پلان کا مستقل حصہ بنایا جائے۔