لاہور+ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہیں۔ پاک امریکہ تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہو چکی۔ ریلوے کی شاندار بحالی پر حنیف عباسی کی پذیرائی کریں گے۔ شکست خوردہ بھارت کو اقوام عالم میں ذلت آمیز رسوائی کا سامنا ہے۔ ملکی ترقی کیلئے ہمیں محنت اور دیانت کو اپنا شعار بنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ریلوے سٹیشن پر پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ مدتوں بعد مجھے ریلوے سٹیشن لاہور  آ کر بہت مسرت ہوئی۔ یہاں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی۔ پاکستان ریلوے میں مثبت تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ پاک بزنس ٹرین میں صرف اشرافیہ کیلئے ہی نہیں بلکہ عام آدمی کے لیے یورپی ریلوے کی طرز پر شاندار سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ٹکٹ کا پرانا نظام ختم کر کے جدید ڈیجیٹائز سسٹم متعارف کرایا گیا۔ مسافر لائونج، استقبالیہ ڈیسک اور ٹرین میں یورپ کی طرز پر مسافروں کے لیے شاندار انتظامات پر  وزیر ریلوے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دنیا میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی میں ریلوے کا کلیدی کردار ہے۔ حنیف عباسی نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور ریلوے کو دوبارہ پائوں پر کھڑا کر دیا۔ یہ ابھی پہلا قدم ہے ابھی منزلیں بہت ہیں۔ دیگر شہروں میں بھی اس طرح کی ٹرینیں چلائیں گے۔ اداروں کی بہتری اور ملکی ترقی کے لیے ہمیں دن رات کام کرنا ہے، محنت اور دیانت کو اپنا شعار بنا کر ملک کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ دنیا کو دکھا دیں گے، اگر نیت نیک اور اردہ مصمم ہو تو مشکل سے مشکل ہدف بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔  ریلوے کی بہتری کیلئے خدمات کا کریڈٹ خواجہ سعد رفیق کو بھی جانا چاہیے۔ قوم کو فتح مبین کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کے معرکہ حق میں پاک فوج نے دلیری اور مہارت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا۔ جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا۔ دنیا نے دیکھا کہ کس طرح ہماری فضائی، بری اور بحری افواج نے بہادری، مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بہت ہی کم وقت میں اپنے سے بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔ میں ایک ایک لمحے کا گواہ ہوں۔ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں تاریخی شکست دی۔ یہ پاکستان کی سفارتی کامیابی کی زندہ مثال ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار کہا کہ ہم نے جنگ رکوائی۔ امریکی صدر جب کہتے ہیں کہ پاکستان بھارت جنگ ہم نے رکوائی تو مودی کے زخم دوبارہ تازہ ہو جاتے ہیں۔ ہمارے ایٹمی اثاثے قومی سلامتی کے ضامن ہیں، دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ عسکری فتح کے ساتھ ساتھ معاشی میدان میں بھی کامیابی ملی ہے۔ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے۔ افراط زر کی شرح میں5  فیصد کمی آئی ہے۔ معاشی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں ۔ معاشی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ آنے والے دنوں میں معاشی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔ چین پاکستان شاندار تعلقات کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ چین کے ساتھ سی پیک فیز2 کے لیے پوری طرح کوآرڈی نیشن ہے۔ امریکہ کے ساتھ از سر نو تعلقات استوار کئے جا رہے ہیں۔ قبل ازیں  شہباز شریف نے مسافر لائونج، استقبالیہ سمیت لاہور ریلوے سٹیشن کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور انتظامات کو سراہا۔ بعدازاں انہوں نے پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا اور ٹرین کوچز کا معائنہ کیا۔ وزیر  ریلوے نے بتایا کہ پاک بزنس ٹرین لاہور سے کراچی کے درمیان چلے گی اور لاہور سے ساڑھے18 گھنٹے میں کراچی پہنچے گی۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب رند کے والد خیر محمد نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے شاہزیب رند کیلئے 50 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ قبل ازیں شہباز شریف نے پاکستان اور کرغزستان کے مابین تعاون میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تجارت، توانائی اور عوامی تبادلوں کے فروغ کے لئے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخطوں کو سراہا ہے۔ شہباز شریف سے کرغزستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عادل بیسالوف کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے پاکستان اور کرغزستان کے مابین تعاون میں پیشرفت اورآئی جی سی کے پانچویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے وفد کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم نے آئی جی سی کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور معاہدوں کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے ان کی موثر و بروقت پیروری کی اہمیت پر زور دیا۔ عادل بیسالوف نے دونوں ممالک کے مابین قریبی دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئی جی سی سے دونوں ممالک کے مابین تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور کرغزستان کے عوام کے مفاد میں مل کر کام کرنے اور مضبوط تعلقات کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دوسری جانب شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپینوں میں خسارے میں کمی خوش آئند ہے۔ خسارے میں کمی سے ان کمپنیوں کی نجکاری کا عمل آسان ہو گا۔ وزیراعظم نے بہترین کارکردگی دکھانے والی بجلی کمپینوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کو ستائشی خطوط بھیجنے کی ہدایت کی۔  بریفنگ میں لاہور اور ملتان الیکٹرک سپلائی کمپینوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوںکا خسارہ 193 ارب روپے کم ہوا ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے میں 242 ارب روپے کی بہتری ہوئی۔  ادھر انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ عالمی سطح پر ایک منظم جرم کی شکل اختیار کر گیا ہے،وفاقی حکومت نے انسانی سمگلنگ اور اس سے جڑے افسوسناک واقعات کی بروقت روک تھام کے لئے ایک خصوصی ٹاسک فورس بنائی ہے تاکہ مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے، وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں، وزارت خارجہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلی جنس ادارے باہمی اشتراک سے انسانی سمگلنگ کے مکروہ جرم کے تدارک میں اپنا مثالی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ گزشتہ کئی برسوں میں پاکستان کے تارکین وطن کے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں سمندر برد ہونے کے افسوسناک واقعات نے انسانی سمگلنگ کے خطرناک اور مکروہ چہرے کو مزید بے نقاب کیا ہے۔ حکومت عوام کو بیرون ملک روزگار کے مواقع اور ان کے قانونی طور پر حصول کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کے حوالے سے اپنے فرائض سے غافل نہیں، حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی معاشی ترقی کے لئے اندرون و بیرون ملک بہترین معاشی مواقع پیدا  کرنے کے لئے بھرپور  کام کر رہی ہے لیکن بہتر مستقبل کے حصول کی کوشش میں کسی بھی گمراہ کن راستے کو اختیار کرنا نہ صرف اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ مزید براں ایکس پر شہباز شریف نے چین میں حالیہ طوفانی بارشوں اور زمین سرکنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور افراد کے بے گھر ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا انسانی سمگلنگ پاکستان اور نے کہا کہ کا اظہار پاک بزنس کے مابین کے ساتھ کے لئے نے پاک کے لیے

پڑھیں:

قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟

سائنس دانوں نے پہلی بار قاتل وہیل (اورکا) کے ایک ایسے غیرمعمولی رویے کا مشاہدہ کیا ہے جس میں وہ مردہ سن فش کو زور دار ٹکر مار کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاکھوں سال پرانا وہیل مچھلیوں کا وسیع و عریض قبرستان دریافت، سائنسدان حیران

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق محققین بتاتے ہیں کہ یہ عمل یا تو خوراک کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے یا پھر ممکن ہے کہ اورکا محض تفریح کے لیے ایسا کرتی ہوں۔

امریکی غیر سرکاری تنظیم ’بینیتھ دی ویوز‘ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اورکا وہیل سن فش کی دم کو پکڑے ہوئے ہے جبکہ دوسری پوری طاقت کے ساتھ اس پر حملہ کرتی ہے جس کے نتیجے میں مچھلی کے ٹکڑے بکھر جاتے ہیں۔

محقق کیتھرین آئرس کے مطابق یہ سن فش پہلے ہی مردہ تھی اس لیے یہ شکار کرنے کا عمل نہیں تھا۔

Killer whales: orcas blow fish to bits, study finds.

Video from US-based NGO Beneath The Waves shows an orca holding the tail of a sunfish, while another whale charges with full force into the already dead fish, which explodes into pieces – possibly an attempt to turn the fish… pic.twitter.com/ZK4ZUnSzMH

— AFP News Agency (@AFP) July 23, 2026

انہوں نے بتایا کہ ممکن ہے اورکا وہیل مچھلی کو کھانے میں آسانی کے لیے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر رہی ہوں تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ وہ صرف کھیل رہی ہوں، کیونکہ اورکا وہیل اپنے شکار کے ساتھ کھیلنے کے لیے مشہور ہیں۔

قاتل وہیل۔

کیتھرین آئرس نے کہا کہ اورکا اکثر اپنے شکار کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اپنے گروہ کے دیگر ارکان خصوصاً بچوں اور کم عمر وہیلوں کے ساتھ بھی بانٹتی ہیں۔

یہ غیرمعمولی مناظر سال 2024 اور سال 2025 کے دوران خلیج کیلیفورنیا میں دو مختلف مواقع پر ریکارڈ کیے گئے جن کی تفصیلات سائنسی جریدے فرنٹیئرز اِن ایتھولوجی میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں پیش کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے: جرمنی میں ساحل پر پھنسے ہمپ بیک وہیل کو بچانے کی دوڑ، ریسکیو آپریشن جاری

تنظیم اوشن کیئر کے ڈائریکٹر برائے سائنس مارک پیٹر سیمنڈز نے اس رویے کو انسانوں کی اجتماعی دعوتوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسے لوگ کھانے کے دوران سماجی روابط بھی قائم رکھتے ہیں اسی طرح اورکا وہیلوں میں بھی خوراک بانٹنے کا عمل سماجی تعلقات کا حصہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاید یہ اسی طرح ہو جیسے کسی رسمی دعوت میں میزبان گوشت کاٹ کر دوسروں میں تقسیم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اورکا وہیل دنیا کے ذہین ترین سمندری شکاریوں میں شمار ہوتی ہیں اور شکار کے لیے نہایت پیچیدہ حکمت عملیاں استعمال کرتی ہیں۔

اس سے قبل بھی انہیں برف کے بڑے ٹکڑوں پر موجود سیل مچھلیوں کو گرانے کے لیے اجتماعی طور پر لہریں پیدا کرتے دیکھا جا چکا ہے تاکہ انہیں آسانی سے شکار کیا جا سکے۔

تحقیقی رپورٹس میں یہ بھی سامنے آ چکا ہے کہ بعض اورکا وہیل مردہ سالمن مچھلیوں کو اپنے سروں پر رکھتی ہیں تاہم اس عجیب رویے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا

گزشتہ سال شائع ہونے والی ایک اور تحقیق کے مطابق سیلش سی میں رہنے والی شدید خطرے سے دوچار اورکا وہیلوں کو سمندری گھاس کے ٹکڑے توڑ کر ایک دوسرے کی صفائی اور جسم رگڑنے کے لیے بطور آلے استعمال کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔

سن فش۔

ویسٹرن آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی سائنس دان ریبی کا ویلارڈ جو اس تحقیق کا حصہ نہیں تھیں نے کہا کہ یہ مشاہدہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ اورکا وہیل انتہائی ذہین مخلوق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اس طرح کی تحقیقات لوگوں میں ان طاقتور سمندری شکاریوں کے لیے مزید احترام پیدا کریں گی۔

تحقیق کے مطابق سن فش دنیا کی سب سے بڑی ہڈی والی مچھلیوں میں شمار ہوتی ہے جس کا وزن 2 ہزار کلوگرام تک ہو سکتا ہے۔ اس کا چپٹا جسم اور منفرد ساخت اسے دیگر مچھلیوں سے ممتاز بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی سمندر میں وہیل اور ڈولفن کی 27 اقسام کی موجودگی خوش آئند ہے، وفاقی وزیر بحری امور

ماہرین نے واضح کیا کہ سن فش عام طور پر اس طرح ٹکڑوں میں نہیں بکھرتی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اورکا وہیل کی ٹکر غیرمعمولی طور پر طاقتور تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اورکا وہیل دلچسپ تحقیق سن فش قاتل وہیل کلر وہیل وہیل پر تحقیق وہیل کی سن فش کو ٹکر

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری