وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سی پیک 2 کے لئے رابطے میں ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات کو استوار کر رہے ہیں۔
لاہور ریلوے اسٹیشن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں نے رکوائی ہے، پاکستان کی اس سے بڑی ڈپلومیٹک کامیابی اور کیا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت 4 روزہ جنگ انتہائی خطرناک تھی، تاہم پاکستان نے یہ جنگ جیتی، جس کی پوری دنیا معترف ہے، قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے بہادری اور مہارت کے ساتھ بھارت کا مقابلہ کیا، ہماری فضائی افواج نے بھی شاندار انداز میں اپنی جرات دکھائی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جنگ کے ایک ایک لمحے کا گواہ ہوں، بطور وزیراعظم افواجِ پاکستان کے ساتھ مشورہ اور فیلڈ مارشل کے ساتھ رابطے میں تھا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان، بھارت کا مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن اِس جنگ کے بعد یہ سوچ ختم ہوگئی ہے۔
تقریب کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور ریلو ے اسٹیشن آمد پر خوشگوار حیرت ہوئی، یہاں آنے والے مسافروں کے لیے سہولیات بہتر بنائی گئی ہیں، ٹکٹ کا پرانا نظام ختم، ریلوے نظام کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان بزنس ایکسپریس کو یورپی طرز پر بہتر بنایا گیا ہے، جس پر ریلوے کے اعلیٰ حکام داد کے مستحق ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کے دوران خواجہ سعد رفیق نے بھی زبردست انداز میں ادارے کے نظام کو بہتر بنایا، انہوں نے قبضہ گروپس سے ریلوے کی زمینیں واگزار کروائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو تباہ کر دیا گیا تھا، وزیرِ ریلوے کو کہا تھا کہ چیزوں کو آؤٹ سورس کریں، ریلوے کا یہ کام نہیں کہ وہ زمینوں کے معاملات دیکھے۔
شہباز شریف نےکہا کہ ریلوے کا بنیادی کام عام مسافر کو سہولیات فراہم کرنا، ٹریک کو بہتر بنانا اور ٹکٹس کی حصولی میں لوگوں کی مشکلات کو دور کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک کے نتیجے میں ہمیں معاشی میدان میں کامیابیاں مل رہی ہیں، مہنگائی کی شرح میں کمی واقع اور میکرو لیول کے اشاریوں میں حوصلہ افزا کامیابی ملی ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، ریلوے میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ساتھ پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) مشینوں کی سہولیات کی فراہمی شروع کر دی ہے۔
وزیرِ ریلوے نے کہا کہ محکمہ ریلوے کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے، محکمے کےاسکول،کالجز، ہسپتال اور ٹرینوں کوآؤٹ سورس کیا ہے، ریلوے اسٹیشنز پر صفائی کے نظام کے حوالے سے معاہدے بھی کر لیے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہاکہ معذور افراد کے لیے اسٹیشنز پر سہولیات بہتر بنائی جارہی ہیں، کراچی تا روہڑی ٹریک کے حوالے سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

 

Post Views: 4.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے کے ساتھ تھا کہ

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری