شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو امریکہ کے ساتھ ٹیرف اور دیگر امور پر ہونے والی پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کی منظوری لی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، مون سون بارشوں کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو امریکہ کے ساتھ ٹیرف اور دیگر امور پر ہونے والی پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کی منظوری لی جائے گی، اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اجلاس کل دوپہر 3 بجے پی ایم ہاؤس میں ہو گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ جائے گی
پڑھیں:
گورنر کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی
خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے۔نئی صوبائی کابینہ آج سہ پہر 3 بجےحلف اٹھائے گی، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہو گی۔نئی کابینہ میں 10 وزرا ، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں، مزمل اسلم اور تاج محمد ترند وزیراعلیٰ کے مشیر جبکہ شفیع اللہ جان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ہوں گے۔ پختونخوا کابینہ میں میناخان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ شامل ہوں گے ۔ ارشد ایوب خان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر امجد بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔بونیرسے ریاض خان، فخر جہاں کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔