30لاکھ نوجوانوں کو مفت ڈیجیٹل اسکلز کی تربیت فراہم کرنے کا پروگرام پرسوں سے شروع
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل اسکلز پروگرام ڈیجی اسکلز کا تیسرا مرحلہ بالآخر لانچ کر دیا گیا ہے۔ ایک سال کی تاخیر کے بعد اِگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ نے ڈیجی اسکلز 3.0 کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد آئندہ ساڑھے 3 برسوں میں ملک بھر کے نوجوانوں کو 30 لاکھ مفت تربیتیں فراہم کرنا ہے۔
پروگرام کا پہلا بیچ یکم اگست سے شروع کیا جائے گا، جس میں 3 لاکھ نشستیں دستیاب ہوں گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داخلے پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے اور نشستوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، اس لیے خواہشمند افراد فوری رجسٹریشن کروائیں۔
15 پرانے کورسز + 10 نئے کورسز شاملڈیجی اسکلز 3.
اس کے علاوہ 10 نئے ہائی ڈیمانڈ کورسز بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI)، UI/UX ڈیزائن، موبائل ایپ ڈیولپمنٹ جیسے جدید موضوعات شامل ہیں۔ تاخیر کی وجوہات
ڈیجی اسکلز 3.0 کی لانچ میں ایک سال کی تاخیر پر شدید تنقید ہوئی، خاص طور پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے مئی 2025 کے اجلاس میں۔
کمیٹی کے چیئرمین سید امین الحق نے اس تاخیر کو ’جدید ٹیکنالوجیز کے دور میں ایک ضائع شدہ موقع‘ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیے نوجوانوں کے لیے خوشخبری، ڈیجیٹل تربیتی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز
اِگنائٹ حکام نے تسلیم کیا کہ تاخیر ہوئی، لیکن اس کی وجہ پروگرام کو جدید خطوط پر استوار کرنا تھا۔ اس تاخیر کی بڑی وجہ نئے سی ای او کی عدم تقرری اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی غیر فعالیت بھی تھی، جو وفاقی سیکریٹری آئی ٹی کی سربراہی میں کام کرتا ہے۔
نئی منظوری، نئی جہتیںگزشتہ ماہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بالآخر کئی زیر التواء منصوبوں، بشمول ڈیجی اسکلز 3.0، کی منظوری دی گئی۔ اِگنائٹ حکام کے مطابق یہ وقفہ دراصل ایک موقع تھا کہ کورسز کو عالمی تقاضوں کے مطابق جدید بنایا جائے اور نوجوانوں کو نئی مہارتیں سکھائی جائیں۔
پس منظرڈیجی اسکلز پروگرام کا آغاز اگست 2018 میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے تحت کیا گیا تھا، جبکہ ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اس کا عملی شراکت دار ہے۔
پہلے 2 مراحل میں مجموعی طور پر 45 لاکھ سے زائد افراد کو تربیت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہواوے 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو ڈیجیٹل تربیت فراہم کرےگا، وزیراعظم کو بریفنگ
رجسٹریشن کے لیے وزٹ کریں: www.digiskills.pk
(نوٹ: لنک صرف مفادعامہ کے تحت شامل کیا گیا ہے)
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹریننگ ڈیجی اسکلز ڈیجیٹل اسکلزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈیجی اسکلز ڈیجیٹل اسکلز
پڑھیں:
نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے موضوع پر خصوصی آگاہی ہفتہ شروع
کلیم اختر:نادرا لاہور ریجن میں ’’میری شناخت، میرا تحفظ‘‘ کے عنوان سے خصوصی آگاہی ہفتہ شروع کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد عوام کو قومی شناختی رجسٹریشن سہولیات کی فراہمی میں مزید آسانی اور تیزی پیدا کرنا ہے۔
لاہور کالج یونیورسٹی فار ویمن میں اس حوالے سے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن فضہ شاہد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے طالبات اور اساتذہ کو قومی شناخت کی اہمیت اور نادرا کی نئی ڈیجیٹل سروسز سے آگاہ کیا۔
سانحہ 9 مئی ، ٹرائل کی کارروائی 20 ستمبر تک ملتوی
ڈی جی نادرا فضہ شاہد کا کہنا تھا کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق، قومی فرض اور قانونی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بچوں کی پیدائش پر فوری طور پر یونین کونسل میں اندراج اور ب فارم کا حصول یقینی بنایا جائے، جبکہ 18 سال کی عمر پر قومی شناختی کارڈ بنوانا اور معیاد ختم ہونے پر بروقت تجدید کرانا ضروری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کی رجسٹریشن ہر خاندان کی ذمہ داری ہے تاکہ ہر فرد کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے۔ آگاہی ہفتے کے دوران نادرا مراکز اور موبائل وینز پر شہریوں کو خصوصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچر سیشنز اور آگاہی پروگرامز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر پابندی عائد
نادرا حکام کے مطابق شہریوں کو سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم اور نئی ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔