2025-09-21@17:11:55 GMT
تلاش کی گنتی: 307

«پانی گھروں میں داخل»:

    سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار میڈیا ریگولیشن نے نئی قوائد و ضوابط وضع کردیے ہیں، میڈیا پر توہین و استہزا پر مکمل پابندی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں میڈیا سیکٹر سرمایہ کاری کا نیا مرکز بن گیا سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار میڈیا ریگولیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق میڈیا پر توہین و استہزا، گھریلو نجی امور کی تشہیر، بچوں اور گھریلو ملازمین کا استحصال، گمراہ کن معلومات پھیلانا، گالی گلوچ، قبائلی یا فرقہ وارانہ منافرت اور سماجی و قومی اقدار کے خلاف مواد پر پابندی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا شراکت داری بڑھانے کا فیصلہ اتھارٹی نے میڈیا پرسنز کے لباس کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی ہیں...
    لاہور، ملتان، بہاولپور ( نیوزڈیسک) دریائے ستلج کے زمینی کٹاؤ سے بہاولنگر اور پاکپتن میں سیکڑوں مکانات دریا برد ہو گئے، جلالپور پیر والا میں 2 خواتین اور ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، لیاقت پور میں پانی کھڑا ہونے کے باوجود گھروں کو واپسی شروع ہو گئی۔ دریائے ستلج نے پاکپتن گاؤں باقرکے کا رخ کر لیا، زمینی کٹائو تیزی سے جاری ہے، درجنوں گھر دریا برد ہو گئے، لوگوں نے اپنے مکانوں سے قیمتی سامان اتارنا شروع کر دیا، گائوں کو مزید نقصان سے بچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں، ہیوی مشینری کے ذریعے بند باندھنے کا عمل جاری ہے۔ ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں سیلابی پانی میں ڈوب کر 2 خواتین اور...
    کراچی: سرجانی ٹاؤن کے علاقے خیر محمد گوٹھ میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرنے سے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔  متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے رات گئے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 30 سالہ اویس کے نام سے کی گئی۔
    سکھر(نیوز ڈیسک)سکھر میں ظلم کی انتہا ہوگئی،با اثر وڈیرے نے کھیت میں گھس کر پانی پینے پر اونٹنی کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ٹانگ توڑ دی، وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی، اونٹنی مالک کے مطابق وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کرگھسیٹا اور منہ پر ڈنڈے بھی مارے، زخمی اونٹنی کاعلاج کرانے اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے انکار کر دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئر سکھر سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی، وزیر اعلی نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کمیل شاہ کو اونٹنی کا علاج...
    سکھر(نیوز ڈیسک) سکھر بیراج پر 24 گھنٹوں کے دوران پانی میں 24 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی، 24 گھنٹوں میں سکھر بیراج پر پانی کے بہاؤ میں مزید کمی متوقع ہے۔ ریلا پیر منگل تک کوٹری بیراج پہنچے گا، دادو مورو پل پر پانی کی سطح میں اضافہ ، میہڑ اور دادو تحصیل کے کچے کے علاقے متاثر ہیں، نئوں گوٹھ میں زمیں داری بند میں شگاف، مزید 4 دیہات زیر آب آگئے۔ کپاس، تل اور دیگر فصلیں متاثر ہوئی ہیں، ضلع میں سیلاب سے متاثرہ دیہات کی تعداد 46 تک پہنچ گئی۔ دیہات کا میہڑ اور دادو سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔ میہڑ سے سیلابی ریلا لاڑکانہ سیہون بچاؤ بند سے آج ٹکرائے گا،...
    سکھر(نیوز ڈیسک) سندھ میں سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا ہے، گھروں میں پانی داخل ہونے کے ساتھ فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ سیلابی ریلا آنے کے بعد دیہاتیوں کی کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کندھ کوٹ میں سیلابی پانی سے 80 سے زائد دیہات پانی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ قادر پور گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اُترنا شروع ہو گیا ہے۔ لوگ واپس اپنے گھروں کو جانے لگے جبکہ متاثرین نقصانات کے ازالے کے لیے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ادھر سجاول کے سیلاب متاثرین اپنے آشیانے کھو بیٹھے ہیں۔ لوگ...
      پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی میں حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں جب کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی کی نجم سیٹھی اور رمیز راجہ سے بھی اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ہوگیا ، چند روز میں سیلابی ریلہ مٹیاری سے گزرے گا ، دریائے سندھ میں مٹیاری کے قریب پانی کی سطح میں اضافہ سے بچابند پر دباﺅ بڑھنے لگا تفصیلات کے مطابق بستی کلو میں دریائے ستلج کی تباہ کاریاں جاری مبارک پور کے نواحی علاقے بستی کلو میں دریائے ستلج کی تباہ کاریاں جاری ہیں متعدد گھر دریا کی بے رحم موجوں میں بہہ گئے جبکہ کئی گھروں کے قریب اب بھی پانی کھڑا ہے مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں تاہم متاثرہ خاندان شدید مشکلات سے دوچار ہیں .(جاری ہے) عارف والا میں...
    دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث بورےوالا کے نواحی علاقے ساہوکا کے قریب ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب دلہا اور اس کے باراتی سیلابی پانی میں پھنس گئے۔ دلہا اپنی بارات عارفوالا لے کر جا رہا تھا کہ اچانک پانی کے ریلے نے ان کا راستہ روک لیا۔ یہ بھی پڑھیں:جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے ایئر لفٹ ڈرونز سے ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ریسکیو ذرائع کے مطابق، باراتیوں نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں سے مدد طلب کی، جس پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور باراتیوں سمیت دلہے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی افراد کے مطابق، سیلابی ریلوں نے علاقے کی...
    ہم روزانہ جو سانس لیتے ہیں، وہ ہمارے پھیپھڑوں کو آلودگی، جراثیم اور دیگر مضر ذرات کے رحم و کرم پر رکھ دیتا ہے۔ وقت کے ساتھ یہ نازک عضو تیزی سے بوڑھے ہو سکتے ہیں ۔ اور ان کی صحت نہ صرف سانس بلکہ مدافعتی نظام، وزن اور دماغ پر بھی اثر ڈالتی ہے۔ تحقیق کیا کہتی ہے؟ 2025 میں شائع ایک تحقیق کے مطابق انسان کے پھیپھڑے اپنی مکمل کارکردگی کی بلندی 20 کی دہائی میں حاصل کرتے ہیں، پھر وقت کے ساتھ ان کی طاقت کم ہوتی ہے۔ خواتین کے پھیپھڑے یہ عروج مردوں سے کچھ پہلے حاصل کرتے ہیں۔سگریٹ نوشی، آلودگی اور دمہ جیسے عوامل اس تنزلی کو تیز کر دیتے ہیں۔ گھر پر پھیپھڑوں کی...
    سندھ حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سات لاکھ کیوسک یا اس سے زائد پانی کا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، سندھ حکومت نے ممکنہ فلڈ کے پیش نظر بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور متعلقہ ادارے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے اب تک پانچ سو اٹھائیس ریلیف کیمپس قائم کیے جا چکے ہیں جہاں متاثرہ افراد کے لیے رہائش، کھانے پینے اور طبی سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلیف کیمپس اور مختلف میڈیکل کیمپس میں اب تک 77 ہزار پانچ سو بارہ افراد کو طبی امداد دی گئی ہے جبکہ گیارہ لاکھ اسی ہزار سے زائد...
    گڈو بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے جس کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 44 ہزار 658 کیوسک جبکہ اخراج 5 لاکھ 14 ہزار 51 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں 31 ہزار 996 کیوسک کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پانی کی بلند سطح کے باعث کچے کے علاقے مکمل طور پر زیر آب آگئے ہیں۔ سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی کپاس، منگی اور چاول کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس...
    عام آدمی پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے جمعرات کی دوپہر سرینگر میں ایک سرکاری گیسٹ ہاؤس کے گیٹ پر چڑھ کر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقات کی کوشش کی۔ سنجے سنگھ سرینگر میں اپنی جماعت کے جموں و کشمیر میں واحد ایم ایل اے مہراج ملک کی حراست کے خلاف احتجاج کے لیے موجود تھے، انہوں نے الزام لگایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس کو انہیں نظر بند رکھنے کا حکم دیا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سنجے سنگھ کو احتجاج سے روکنا غلط ہے، عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور شیو سینا کے رہنما...
    حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی۔وفاقی وزرا علی پرویز ملک اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،علی پرویزملک نے کہا کہ وفاقی کابینہ کیاجلاس میں اہم فیصلیہوئے، کابینہ اجلاس میں میجرعدنان اسلم شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے آر ایل این جی کے نئے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں وقفے وقفے سے ہونے والی تیز بارش نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا، مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ سرجانی اور ناگن چورنگی کے مکین بارش کے پانی میں پھنس گئے جبکہ ایوب گوٹھ پل اور لاسی گوٹھ پر ملیر ندی اوور فلو ہو گئی۔ تھڈو ڈیم بھر جانے کے بعد لیاری اور ملیر کی ندیاں بپھر گئیں، جس کے نتیجے میں اطراف کی آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا۔ نشتر بستی اور عیسیٰ نگری کے علاوہ متعدد علاقوں میں بھی پانی گھروں تک پہنچ گیا۔ تھڈو ڈیم کا پانی موٹروے ایم 9 سے ٹکرا گیا، جس کے باعث حیدرآباد جانے والے ٹریک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک...
    بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں آج مزید  پانی چھوڑنے کا الرٹ جاری کردیا گیا جب کہ پہلے ہی کئی بستیاں اور  سیکڑوں دیہات زیر آب ہیں اور کئی کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ اور ہزاروں مکین بے گھر ہوگئے ہیں۔ بھارت نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے وزارت آبی وسائل کو دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے سے متعلق  آگاہ کیا جس کے بعد وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کردیا۔ بھارتی ہائی کمشنر نے صبح 8 بجے وزارت آبی وسائل کو ہائی فلڈ الرٹ بھجوایا جس کے باعث دریائے ستلج میں پھر سے بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا، دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دریاؤں میں پانی کی صورتحال ابھی تک غیر معمولی ہے لیکن حکومت سندھ نے بروقت اقدامات کر رکھے ہیں۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت سیلابی صورتحال پر دن رات نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ریلیف کے تمام محکمے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں، حکومت سندھ کے لیے عوام کی جان و مال سے بڑھ کر کچھ نہیں، عوام اور ان کے املاک کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کچہ کے...
    لاہور، ملتان، مظفرگڑھ، بہاولپور، بہاولنگر، وہاڑی، سکھر، گڈو (نیوزڈیسک) پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں دریائے ستلج، چناب اور راوی میں آنے والی شدید طغیانی اور اونچے درجے کے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، متعدد مواضع اور بستیاں ڈوب گئیں، کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ ملتان میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، انتظامیہ نے 2 دن اہم قرار دیئے جبکہ شہری آبادیوں کو بچانے کیلئے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتان اور مظفرگڑھ کی ٹیکنیّکل ٹیم نے ایک پوائنٹ پر اتفاق کر لیا، کریٹیکل لیول پر ملتان اور مظفرگڑھ کی ٹیکنیّکل کمیٹی 3 گھنٹے بعد...
    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ شدید بارش کے باعث ضلع گجرات پچھلے 24 گھنٹے سے ناگہانی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، تمام اداروں کی مشینری اس وقت گجرات میں پانی کی نکاسی کے لئے کام کر رہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر تک صوبے میں دسواں مون سون اسپیل جاری ہے جس کے تحت بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلالپور پیر والہ میں ایک کشتی ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، 70 سال کی ایک خاتون اور 4 بچے اس میں جاں بحق ہوئے۔   ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی  کشتیوں نے پنجاب بھر میں ابھی تک  25 ہزار 1 سو 46...
    بٹ خیلہ کے علاقے ڈھیری جولگرام کنڈکو میں گھریلو تنازع کے باعث اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں داماد نے فائرنگ کر کے اپنے سسر، بیوی سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا۔ لیوی ذرائع کے مطابق واقعہ رات تقریباً دو بجے پیش آیا۔ منصور ولد ظریف اللہ سکنہ میخ بند نامی شخص مبینہ طور پر اپنے سسرال کے گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں شاہ زمین گل ولد سعید گل، سعید گل ولد میاں گل، نازش زوجہ منصور، امیر زادگئ زوجہ شاہ زمین اور مہر زمینہ زوجہ سعید گل شامل ہیں۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ...
    پشاور: بٹ خیلہ میں گھریلو تنازع پر داماد نے اپنے سسر، بیوی سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔ لیوی ذرائع کے مطابق واقعہ ڈھیری جولگرام کنڈکو میں رات دو بجے کے قریب پیش آیا، جہاں منصور ولد ظریف اللہ سکنہ میخ بند نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سسر اور بیوی سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جاں بحق افراد میں شاہ زمین گل ولد سعید گل، سعید گل ولد میاں گل، نازش زوجہ منصور، امیر زادگئ زوجہ شاہ زمین، مہر زمینہ زوجہ سعید گل شامل ہیں۔ لیوی فورس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
    لاہور،دادو (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی سے سیلابی صورتحال مزید سنگین ہوگئی، سیلابی ریلے نے پنجاب کے جنوبی علاقوں میں تباہی مچا دی، سندھ کے گڈو بیراج میں 3لاکھ 57ہزار،سکھر بیراج پر 3لاکھ 27ہزار کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا، پنجاب میں گنڈاسنگھ والا، ہیڈسلیمانکی، ہیڈقادرآباد، خانکی، محمد والا میں پانی کی سطح انتہائی اونچے درجے پرہے، دریائے ستلج، راوی اور چناب میں شدید طغیانی کے باعث کئی بند ٹوٹ گئے اور مزید درجنوں دیہات زیر آب آ گئے، سیلابی ریلے سے بھارت کی طرف سے بارڈر پر لگائی گئی باڑ کو بھی نقصان پہنچا ہے،بھارتی حدود میں تقریباً 110 کلو میٹر لمبی بارڈ فینس سیلاب کی زد میں آئی ہے جبکہ...
    جب میں نے یہ منظر خبروں میں دیکھا کہ پاکستان تک پہنچتے پہنچتے یہ پانی کسی دریا کا نہیں بلکہ ہمالیہ سے نکلنے والا دھاڑتا ہوا چیختا ہوا شیرکا روپ اختیار کر لیتا ہے اور یہ سیلابی پانی ہمالیائی تیندوے کی طرح غریب کسانوں کے گھروں، چھتوں کو پھلانگتا ہوا آگے بڑھتا ہے تو سب کچھ ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے۔ میں یہ دیکھ رہا تھا کہ گھروں کو یہ جھنجھوڑتا ہے، بھنبھوڑتا ہے اور یوں اٹھا کر پٹختا ہے کہ سب کچھ ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے۔ یہ منظر دیکھ کر مال مویشی ڈرکے مارے خوفزدہ ہو کر رسی تڑا بیٹھتے ہیں اور دوڑ لگاتے لگاتے بھاگتے بھاگتے سیلابی پانی میں گھر جاتے ہیں اور پھر وہیں گر جاتے...
    برطانوی نائب وزیراعظم اور حکمراں جاعت لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب یہ انکشاف ہوا کہ انھوں نے مشرقی سسیکس کے علاقے ہوو میں اپنی 8 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی فلیٹ خریداری پر اسٹامپ ڈیوٹی کی مکمل ادائیگی نہیں کی تھی۔ یہ معاملہ سامنے آنے پر اینجلا رینر، جو ایشٹن اَنڈر لائن سے رکنِ پارلیمنٹ ہیں نے رواں ہفتے خود وزیراعظم کے اخلاقی مشیر کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔ جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس غفلت کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہیں اور مانتی ہیں کہ انہوں نے فلیٹ خریداری کے معاملے میں مزید ٹیکس ادا کرنے کے مشورہ پر عمل نہ کرکے غلطی...
    گجرات میں ریکارڈ بارش: اربن فلڈنگ سے گھر، کاروباری مراکز اور سرکاری عمارتیں ڈوب گئیں، درجنوں دیہات زیرِ آب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )پنجاب کے ضلع گجرات میں 573 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش نے تباہی مچادی، اربن فلڈنگ سے شہر میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جب کہ کاروباری مراکز اور سرکاری عمارتیں ڈوب گئیں۔گجرات میں شدید بارش نے سب تہس نہس کردیا، 573 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش کے بعد سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہوگئی، ندی اور نالوں میں طغیانی آگئی، جس کے باعث کئی دیہات ڈوب گئے، فصلوں کو بھی نقصان پہنچا اور معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔ شہری علاقوں میں پانی مکانوں اور دکانوں میں داخل ہوگیا،...
    لاہور: سیلاب کی تباہ کاریوں نے جہاں کھیت کھلیانوں کو روند ڈالا وہیں بہت سے لوگوں کی زندگی بھر کی کمائی بھی چند ہی لمحوں میں مٹی اور پانی میں دفن ہوگئی۔ لاہور میں موہلنوال کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں وہ گھر جو خوشیوں کے خوابوں سے آباد کیے گئے تھے، آج شکستہ دیواروں، گرے ہوئے دروازوں اور پانی میں ڈوبے سامان کے ساتھ ویران کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ ان مکینوں کے دکھ صرف سامان اور مکان کے نقصان تک محدود نہیں بلکہ ان پر قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ بھی ایسا ہے جو ان کے کاندھوں پر اور زیادہ بھاری محسوس ہوتا ہے۔ بشارت بی بی نے چند روز پہلے ہی اپنے...
    گھر، فصلیں، دکانیں، بازار سب پانی کی نذر، گجرات میں 506 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز گجرات (آئی پی ایس) گجرات شہر اس وقت بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جہاں مسلسل موسلادھار بارشوں اور ناقص نکاسی آب کے باعث شہری علاقوں میں 4، 4 فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔ مدینہ سیداں، کچہری چوک، گوندل چوک، ظہور الٰہی اسٹیڈیم اور جیل چوک جیسے اہم علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے، مساجد سے مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آ رہی ہے۔ برساتی پانی کو...
    اسلام آباد: پنجاب میں ایک طرف سیلاب سے صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب گنڈا سنگھ والا پر پانی ناپنے والی گیج ہی غائب ہوگئی۔ گنڈا سنگھ والا پر کتنا پانی داخل ہو رہا ہے اس کی پیمائش نہیں کی جا رہی، اس وقت پانی کا بہاؤ اندازاً 2 لاکھ 69 ہزار کیوسک ہے۔ اس کے علاوہ، چنیوٹ بیراج پر پانی کا بہاو ایک لاکھ 12 ہزار کیوسک ہے اور تریموں بیراج پر پانی کا بہاو دو لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے۔ پنجند ہیڈ ورک کا پانی کا بہاو 1 لاکھ 69 ہزار کیوسک ہے۔ نالہ پلکھو سے بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاو 8 ہزار 386 کیوسک ہے۔ دوسری جانب،...
    پشاور: پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش اور طغیانی کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا۔ پشاور کے بدھنی نالہ کے آس پاس علاقوں میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے پانی گھروں کے اندر داخل ہوا جس کے باعث لوگوں کے لاکھوں روپے کے نقصانات بھی ہوئے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ بڈھنی نالے کی عدم صفائی کی وجہ سے جب بھی پانی زیادہ ہوتا ہے تو پانی گھروں کے اندر داخل ہوتا ہے جس سے ان کے لاکھوں روپے کے نقصانات ہوتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اگر بدھنی نالے کی صفائی اچھی کی جائے اور اسکے اردگرد پشتے ڈالے جائیں تو علاقہ پانی سے محفوظ...
    ملک کے مختلف حصوں میں جاری غیر معمولی سیلاب نے جہاں لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا، وہیں اب اس کے نتیجے میں مختلف بیماریوں کا پھیلاؤ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے عوامی تحفظ کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ آلودہ پانی اور مچھروں سے بڑھتے خطرات ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا  کہ سیلابی پانی میں آلودگی اور کیڑوں کی افزائش عوام کی صحت کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ خاص طور پر ہیضہ، ٹائیفائیڈ، اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں میں اضافہ متوقع ہے۔ قومی ادارہ صحت نے طبی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور متاثرہ علاقوں میں احتیاطی تدابیر...
    لاہور: دریائے ستلج کے سیلابی پانی سے قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر کو بھی متاثر کیا جس کی وجہ سے یہاں شام کے وقت پرچم اتارے جانے کے موقع پر ہونے والی پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کی پریڈ عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ پاکستان کے ضلع قصور اور بھارت کے شہر فیروزپور کے سنگم پر واقع گنڈا سنگھ والا اور حسینی والا بارڈر پر  قومی پرچم اتارے جانے کے موقع پر ہونے والی رینجرز اور بی ایس ایف کی پریڈ عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق سیلابی پانی کے مکمل انخلا تک پریڈ مؤخر رہے گی۔ قصور کے علاقے سے داخل ہونے والا یہ پانی...
    بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ان کا انٹرویو کلپ شیئر کیا، جس میں جنرل ریٹائرڈ کنول جیت سنگھ نے کہا کہ بھارت کے پاس پانی روکنے اور چھوڑنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ ان کے مطابق بھارت اچانک پانی روک کر پھر پاکستان کی طرف چھوڑ دے گا، جس سے سیلاب آئے گا اور پاکستان اس پانی کو سنبھال نہیں سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت فصلوں کے موسم میں پانی روک سکتا ہے اور بارشوں کے موسم میں جب پانی...
    لاہور میں موجودہ سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان شوبز کی اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔  پنجاب کے کئی شہروں میں سیلاب کے باعث سنگین صورتحال کا سامنا ہے ایسے میں لاہور بھی حالیہ سیلابی صورتحال سے متاثر ہورہا ہے جہاں کئی علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اس کا سیلابی ریلہ لاہور میں چوہنگ کے قریب واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہو گیا، جس سے متعدد مکانات متاثر ہوئے ان میں معروف گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی شامل ہے۔ عارفہ صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دکھایا گیا...
    لاہور ( نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے سنگین صورتحال پیدا کر دی ہے۔ لاہور میں بھی دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے سے چوہنگ کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی متاثر ہوئی، جہاں متعدد گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ متاثرہ گھروں میں معروف اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی شامل ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عارفہ صدیقی اور ان کے شوہر اپنے گھر میں پانی کی وجہ سے بکھرے ہوئے سامان کو سمیٹنے اور صفائی کرنے میں مصروف ہیں۔ ویڈیو میں گھر کے مختلف حصوں میں سیلابی پانی سے ہونے والا نقصان واضح نظر آ رہا ہے۔ اداکارہ عارفہ صدیقی کا...
    لاہور: ڈی پی ڈی ای ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کا مقام پیک پکڑ رہا ہے اور اگلے 24 گھنٹے میں مزید خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ لاہور میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ یکم کو سات لاکھ کیوسک ہیڈ تریموں پر پہنچے گا، راوی اور چناب کا پانی ہیڈ شیر شاہ اور ہیڈ سلیمانی میں داخل ہوگا، 4 ستمبر کو یہ سارا پانی ہیڈ پنجند میں داخل ہوگا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت تاریخی سیلاب گزر رہا ہے اور اب تک صوبے میں 2200 دیہات متاثر ہوئے ہیں جبکہ 33 لوگوں کی سیلاب کی...
    لاہور کے علاقے تھیم پارک، موہلنوال اور چوہنگ کے لوگ پچھلے کئی دنوں سے سیلاب کے پانی میں گھِرے ہوئے ہیں۔ اگرچہ اب پانی کچھ کم ہوا ہے مگر سینکڑوں گھروں میں اب بھی پانی بھرا ہوا ہے۔ جہاں کبھی زندگی رواں دواں تھی وہاں آج مایوسی اور بے بسی کے سائے ہیں۔ موہلنوال کی گلیوں میں کھڑے پانی سے بدبو اٹھ رہی ہے۔ لوگ اپنے ٹوٹے دروازوں اور ڈوبے ہوئے فرنیچر کو دیکھ کر آنکھوں میں آنسو چھپا نہیں پا رہے۔ ایک مقامی خاتون، جن کے پاس اب صرف کپڑوں کا ایک جوڑا بچا ہے، لرزتی آواز میں کہتی ہیں کہ میری عمر بھر کی جمع پونجی تھی، سب بہہ گئی۔ قیمتی کاغذات اور زیورات پانی میں ضائع ہوگئے۔...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں بارشوں اور بھارت کی جانب سے ڈیموں سے چھوڑے گئے پانی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ سیلابی ریلوں نے بستیاں اجاڑ دیں اور ہزاروں افراد کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف جانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق دریائے چناب اور ستلج میں طغیانی کے باعث جھنگ، چنیوٹ، بہاولنگر اور پاکپتن سمیت کئی اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ جھنگ میں مائیں بچوں کو سنبھالے جان بچانے نکل کھڑی ہوئیں جبکہ چنیوٹ کے گاؤں ہرسہ بُلہا کے 5 ہزار مکین سڑکوں پر آ گئے۔ متاثرین نے کھانے پینے، کشتیوں اور کیمپوں کے فوری انتظام کا مطالبہ کیا ہے۔ دریائے چناب کا ریلا موٹر وے ایم ٹو تک پہنچ گیا، اسپیل وے...
    لاہور: دریائے راوی میں آنے والے سیلاب سے لوگوں کے صرف گھر، سامان اور فصلیں تباہ نہیں ہوئیں بلکہ سیلاب کا پانی کئی گھروں کے خواب اور امیدیں بھی بہا کر لے گیا ہے۔ سیلاب کا پانی دریائے راوی کنارے آباد فرخ آباد، شفیق آباد، افغان کالونی، تھیم پارک سمیت درجنوں بستیوں کے نشیبی حصوں میں بنے گھروں میں جمع ہے، جس نے فرنیچر، برقی آلات، جہیز اور زندگی بھر کی جمع پونجی بہا کر رکھ دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے چہروں پر کرب، دکھ اور بے بسی کے آثار نمایاں ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری رہنے کے باوجود لوگوں کی ضرورتیں تاحال پوری نہیں ہو سکیں۔ فرخ آباد کے رہائشی محمد یاسین نے اپنے ڈوبے...
    دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث چشتیاں کے نواحی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور 50 کے قریب بستیاں زیرآب ہوگئیں۔ بند ٹوٹنے سے پانی گھروں اور آبادیوں میں داخل ہوگیا، بستی میروں بلوچاں، موضع عظیم، قاضی والی بستی، بستی شادم شاہ اور دلہ عاکوکا سمیت 50 کے قریب بستیاں شدید متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جارہا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں کشتیوں اور دیگر ذرائع سے لوگوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال رہی ہیں جبکہ کئی مقامات پر فصیلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ کماد اور تل کی فصلیں شدید متاثر ہونے سے کسانوں کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ کے...
    اسلام آباد: ستلج دریا میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر غیر معمولی سطح کا سیلاب آگیا، جی ایس والا کے مقام پر بہاؤ 3.5 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بارشوں اور بھارت کی جانب ممکنہ سیلابی ریلوں کے اخراج سے صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے، قصور اور ملحقہ علاقوں میں انتظامیہ اور ریسکیو ادارے کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ 1955ء میں اتنا بڑا ریلا ستلج سے گزرا تھا، قصور شہر کو بچانے کے لیے آر ار اے ون کو توڑنا پڑرہا ہے، عرفان کاٹھیا اس حوالے سے ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے پریس کانفرنس بھی کہی۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریائے ستلج...
    ضلع منڈی بہاء الدین کا بڑا حصہ سیلابی پانی میں ڈوب چکا ہے۔ لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لیے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ حافظ آباد کے نواحی دیہات بھی سیلاب کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ کمالیہ میں متاثرہ خاندان خوراک اور امداد کے منتظر ہیں۔ مقامی افراد اپنے ساتھ ساتھ مویشیوں کے لیے چارے کی تلاش میں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ شکر گڑھ میں گھروں کے اندر پانی داخل ہوگیا، قیمتی سامان تباہ ہوگیا اور کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بھی سیلابی ریلے بہا لے گئیں۔ وزیر آباد کے قریب نالہ...
      دریائے راوی میں شاہدرہ اور دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا ہیڈورکس پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر ( این ای او سی ) نے دریائے چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا، منڈی بہاء الدین کی تحصیل پھالیہ میں سیلابی پانی سے 140سے زائد دیہات ڈوب گئے، حکومت پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے سیلاب کی پیشگوئی کرنے والے شعبے ’ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن’ کے مطابق آج شام 6 بجے تک دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح غیر معمولی طور پر بلند رہی جہاں بہاؤ دولاکھ 17 ہزار 660 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ ہیڈ بلوکی پر اونچے...
    مون سون کی طوفانی بارشوں اور دریاؤں کے بپھرنے سے تحصیل سمبڑیال کا علاقہ ماجرہ کلاں ایک اندوہناک سانحے کا گواہ بن گیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت 7 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دو بچوں اور ان کے والد سمیت تین افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، جب کہ ماں، بیٹی اور دیگر دو افراد کی لاشیں سیلابی پانی سے نکال لی گئی ہیں۔ علاقے میں فضا سوگوار ہے، اور پورا گاؤں صدمے کی کیفیت میں ہے۔ دریائے چناب کی تباہ کاریاں دریائے چناب کی طغیانی نے 50 سے زائد دیہات کو زیرِ آب کر دیا ہے۔ پانی کے بے قابو ریلوں نے گھروں، فصلوں اور راستوں کو نگل لیا...
    لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ تقریباً 25 ہزار افراد ریلیف کیمپس میں پناہ لے چکے ہیں۔ ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے سیلابی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیڈ مرالہ کا ڈھانچہ محفوظ ہے اور وہاں سے گزرنے والا ریلہ اب خانکی ہیڈ ورکس سے ہوتا ہوا نیچے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق امید ہے کہ یہ ریلہ کسی بڑے...
    چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدگان کو نئے گھروں کی دستاویزات سپرد کردی ہیں۔  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تعلقہ میروخان کے گاؤں نیو تھارو وڈھو پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تعمیر کیے گئے گھروں کا دورہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بڑے ہوکر دشمن کے جہاز گرانا‘، بلاول بھٹو زرداری کا کمسن طالبعلم سے دلچسپ مکالمہ’ چیئرمین بلاول بھٹو نے منصوبے کے تحت تعمیر ہونے والے گھروں کی ملکیّت کی دستاویزات خواتین میں تقسیم کیں اور کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت صوبے میں دنیا کا سب سے بڑا مفت رہائشی منصوبہ تیزی سے مکمل کر رہی ہے۔ قمبرشہدادکوٹ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو...
    ایک وقت تھا جب لاہور کے زمان پارک میں عمران خان کا گھر روشنیوں سے منور اور سیاسی اجتماعات سمیت کارکنوں کی بے پناہ ہلچل سے لبریز رہا کرتا تھا، یہ جگہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا دل بن کر رہ گئی تھی، جہاں رات کے وقت جلسوں کی گہماگہمی اور دن کی روشنی میں سیاست دانوں کا تانتا بندھا رہتا تھا۔ لیکن آج 2 سال سے زائد عرصے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کی یہی رہائش گاہ ایک ویران قلعہ بن چکی ہے، جہاں اب پرندوں کے چہچہاہٹ اور ہوا کی سرسراہٹ کے سوا کوئی آواز سنائی نہیں دیتی، عمران خان کی گرفتاری نے اس گھر کو نہ صرف خالی کر دیا بلکہ اس کی روح کو...
    لاہور (ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج کے کئی مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے جس سے کئی بستیاں زیر آب آ گئی ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ پاکپتن کی بستی چکرآلوکا اور کنڈ نین سنگھ کے حفاظتی بند بھی ٹوٹ گئے، سیلابی پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہو گیا، علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت بند باندھنے میں مصروف ہیں۔ ستلج سے متاثرہ اضلاع میں قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی شامل ہیں، ریسکیو ٹیموں کے مطابق دیہاتیوں اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق دریائے ستلج نے سرحد کے قریب علاقوں...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) سی ڈی اے نے پانی اور سیوریج چارجز میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ سی ڈی اے بورڈ نے واٹر اینڈ سینیٹیشن چارجز بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس وقت دس مرلہ گھر کا ماہانہ واٹر چارج 280 روپے اور پانچ مرلہ گھر کا 192 روپے ہے، جبکہ نئی تجویز کے مطابق پانچ مرلہ گھر سے کم از کم 500 روپے ماہانہ وصول کیے جائیں گے۔ سی ڈی اے کے مطابق ادارے کی آمدن سالانہ 40 لاکھ اور اخراجات 4 ارب روپے ہیں۔ آئندہ واٹر اور سیوریج بل ماہانہ بنیادوں پر وصول کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ پانی اور سیوریج چارجز میں آخری مرتبہ اضافہ 2017-18 میں کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے مزید 5 دیہات کے ٹی ڈی پیز کو اپنے علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دیدی گئی۔ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی کرنیوالوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے مزید 5 گاؤں کے لوگوں کو واپسی کی اجازت دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق ریاستی عمل داری بحال ہونے کے بعد گاؤں سیرئے ملان، سیرئے میاں گان، لنڈئے کلان، بلال مسجد ترخو اور شمشیرگر قلعہ ترخو کے لوگ واپس جا سکتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ درجہ بالا علاقوں کے باشندوں کے صبر و تحمل اور قربانیوں کو سراہتی ہے اور پر عزم ہیں کہ تمام متاثرہ خاندانوں کی جلد، باعزت اور محفوظ واپسی کو...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2025ء ) ملک بھر کی طرح موسلادھار بارشوں نے کراچی کا بھی رخ کرلیا جہاں سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں اور گاڑیاں تیرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کے طاقتور سسٹم سے کراچی میں موسلادھار بارش شروع ہوگئی، جس کے سبب مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہونے سے شہر کی بیشتر شاہراہیں اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں اور سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ گلشن معمار، واٹر پمپ، عائشہ منزل، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن ،گرومندر، لسبیلہ، صدر اور لیاقت آباد اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش ہوئی، نارتھ ناظم آباد، حیدری اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری...
    کراچی میں موسلادھار بارش جاری، پانی گھروں میں داخل، آئندہ 2 روز انتہائی اہم قرار، اربن فلڈنگ کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) شہر قائد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز بارش کے حوالے سے اہم قرار دیے ہیں۔کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔قائد آباد، لانڈھی، ملیر اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے جب کہ شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم آر کیانی روڈ سمیت شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ترجمان...
    کراچی میں بارش کے نئے اعدادو شمار جاری کردیے گئے، سب سے زیادہ بارش 77 ملی مٹر ناظم آباد میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ گلشن حدید میں 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ نارتھ کراچی میں 57 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں بارش کے باعث کاروباری مراکز بند کردیے گئے۔ صدر، ایمپریس مارکیٹ، طارق روڈ، حیدری مارکیٹ، لیاقت آباد، پاپوش نگر اور کلفٹن سمیت دیگر بازار بھی بند کردیے گئے.کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔میئر کراچی نے بارش کے دوران تمام عملے کو الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا ہے۔کمشنر کراچی آفس میں بارش کی صورتحال پر کنٹرول...
    ترجمان ایرگیشن ڈیپارمنٹ کے مطابق دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 19 فٹ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ نواحی گاؤں چندا سنگھ والا میں پانی داخل ہونے سے کئی گھر ڈوب گئے ہیں۔ دریائے ستلج میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی، کئی مقامات پر پانی دیہاتوں میں داخل ہوچکا ہے۔ ترجمان ایرگیشن ڈیپارمنٹ کے مطابق دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 19 فٹ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ نواحی گاؤں چندا سنگھ والا میں پانی داخل ہونے سے کئی گھر ڈوب گئے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ستلج میں پانی آنے سے نچلے درجے کا سیلاب آ چکا ہے، ہیڈ گنڈا...
    سٹی 42: سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن اور مخلص رہنما شوکت کشمیری کی رہائش گاہ پہنچ گئے سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے شوکت کشمیر ی کی وفات پر  اہلخانہ سےاظہار تعزیت کیا ،مرحوم شوکت کشمیری کے  ایصال ثواب کے کیے فاتحہ خوانی کی گئی حمزہ شہباز شریف نے مرحوم کی پارٹی کے لئے خدمات کا تذکرہ کیا ۔حمزہ شہباز  نے کہا مرحوم شوکت کشمیری نے پارٹی  نےجیل اور صعبتیں برداشت کیں  شوکت کشمیری جیسے کارکن اور رہنما کسی بھی سیاسی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں ،شوکت کشمیر پارٹی کےقابل  فخر  رہنما تھے اس موقع پر سینیئر رہنما مسلم لیگ ن عمران علی گورائیہ اور  سینئر لیگی رہنما رانا عمران منج سمیت دیگر...
    ویب ڈیسک: سکھر کی نارا کینال ، آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ, مگرمچھ خاتون کو اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کر لے گیا تھا. تفصیلات کےمطابق سکھر میں نارا کینال ، آرڈی 115 پر خوفناک واقعہ پیش آیا، نارا کینال پر خاتون کپڑے دھورہی تھی اچانک مگرمچھ کے حملے کا شکار ہوگئی، خوفناک حملے میں خاتون نے مدد کے لئے پکار تو شوہر فوراً مدد کے لئے دوڑا ہوا آیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں مگر مچھ خاتون کو پانی میں گھسیٹ کر لے گیا جس پر شوہر نے کینال میں چھلانگ لگا دی اور بیوی کو مگر مچھ سے آزاد کروایا۔...
    کابل میں طالبان حکام نے خواتین کے گھروں میں چھپ کر چلائے جانے والے بیوٹی پارلرز کو بھی بند کروانا شروع کردیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے کارندوں نے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مار کر درجنوں گھریلو بیوٹی سیلون بند کروائے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبان اہلکاروں نے نہ صرف بیوٹی پارلرز کا سامان ضبط کیا ہے، بلکہ گھر والوں سے کام بند کرنے کے معاہدوں پر دستخط بھی کروائے ہیں۔ کارروائی کے دوران خواتین کے موبائل فونز بھی چیک کیے گئے۔ جبکہ طالبان نے ان خواتین کو دوبارہ کام شروع کرنے پر گرفتاری اور عدالت میں پیشی کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال طالبان حکومت نے تمام بیوٹی پارلرز بند...
    سالو بین الاقوامی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کے عملے کی روش نہ بدل سکی جب کہ پیرس سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 734 بیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی۔ رپورٹ کے مطابق فرانس ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی قومی ائیرلائن کی سروس سے نالاں رہے اور کہا کہ پرواز کے اڑان بڑھنے کے وقت تاخیر کا شکار ہونے کی اطلاع دی گئی، ٹیکسی کے دوران جہاز میں تکنیکی خرابی سامنے آنے پر ٹیک آف نہیں کیا گیا۔ مسافر نے کہا کہ تین گھنٹے تک طیارے میں ہی بیٹھے رہے،طیارے کے اندر ہی کھانا دیا گیا، فنی خرابی کے باعث مسافروں کو 4 گھنٹے بعد ائیرپورٹ لاونج منتقل کیا گیا،م 4گھنٹے گزرنے کے بعد مسافروں...
    سعید احمد سعید:باکمال لوگوں کی لاحواب سروس, سالوں بین الاقوامی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کے عملے کی روش نہ بدل سکی, پیرس سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 734 بیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار, فرانس ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی قومی ائیرلائن کی سروس سے نالاں. مسافروں کا کہنا تھا کہ پرواز کے اڑان بڑھنے کے وقت تاخیر کا شکار ہونے کی اطلاع دی گئی،ٹیکسی کے دوران جہاز میں تکنیکی خرابی سامنے آنے پر ٹیک آف نہیں کیا گیا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی تین گھنٹے تک طیارے میں ہی بیٹھے رہے،طیارے ہی اندر ہی کھانا دیا گیا،فنی خرابی کے باعث مسافروں کو 4گھنٹے بعد ایئرپورٹ لاونج...
    برطانیہ کی وزیر برائے بے گھری نے اپنے زیرِ ملکیت مکان سے کرایہ داروں کو بے دخل کرنے اورکرایوں میں سینکڑوں پاؤنڈز کے اضافے کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ جمعرات کو برطانوی وزیرِاعظم کیئراسٹارمر کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں وزارتِ ہاؤسنگ کی جونیئر وزیر رُوشناراعلی نے کہا کہ بطور مالک مکان وہ ہمیشہ ’قانونی تقاضوں کی مکمل پابندی‘ کرتی رہی ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مشرقی لندن میں موجود روشناراعلی کا 4 بیڈ روم کا مکان گزشتہ سال فروخت کے لیے پیش کیا گیا، جس پروہاں مقیم 4 کرایہ داروں کو نکال دیا گیا۔ یہ مکان 3 ہزار 3سو پاؤنڈ ماہانہ کرائے پرتھا، تاہم خریدار نہ ملنے پر چند ہفتے بعد اسے دوبارہ کرائے پردیدیا گیا،...
    — فائل فوٹو  پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکا ہے۔
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت پر عائد کیا جانے والا ٹیرف تو صرف آغاز ہے، اضافی ٹیرف کو چند گھنٹے ہوئے ہیں، ابھی آپ کو بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا، بہت سی دیگر پابندیاں بھی دیکھنے کو ملیں گی، صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے اور جلد روسی حکام سے باقاعدہ ملاقات بھی ہوگی۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پر پچاس فیصد ٹیرف عائد کر دیا گیا ہے جس کو ابھی صرف آٹھ گھنٹے ہوئے ہیں، اگر بھارت یا دیگر ممالک نے روسی تیل کی خریداری بند نہ کی تو مزید...
    سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے نیو چٹھہ بختاور،نیو مل شرقی ،بھارہ کہو، سواں ، پی ایچ اے فلیٹس، ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثرہیں اسلام آبادمیں بارش کے بعد برساتی نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں پر گزشتہ رات کی بارش کے بعد برساتی نالے بپھر گئے جس کے باعث نیو چٹھہ بختاور اور نیو مل شرقی میں سیلابی ریلے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جب کہ گاڑیاں بھی پانی میں پھنس گئیں۔اس کے علاوہ بھارہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے گجرات میں پارٹی رہنما عرفان بٹ کے گھر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دھاوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ نعیم حیدر پنجوتھا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ آپ حالت دیکھیں محافظوں کی ایسے گیٹ توڑ رہے ہیں جیسے نریندر مودی کا گھر ہے۔ ان کاکہناتھا کہ رہنما تحریک انصاف عرفان بٹ این اے 62گجرات کی رہائش گاہ مالک بٹ ہاؤس سرائے عالمگیر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کا دھاوا، دروازے توڑ کر داخل ہو گئے۔ یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی قیدکے 2سال مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ شیخ...
    بھارتی ریاست کرناٹک کی عدالت نے سابق رکن پارلیمنٹ پرجوال ریوانّا کو گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔ 34 سالہ ریوانّا کا تعلق کرناٹک کے ایک بااثر سیاسی خاندان سے ہے اور وہ بھارت کے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے ہیں۔ ان کی جماعت جنتا دل (سیکولر) اس وقت وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کی اتحادی ہے۔ ریوانّا کے خلاف الزامات پہلی بار 2023 میں اس وقت منظر عام پر آئے جب ان کی درجنوں نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس وقت ریوانّا نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا، تاہم سزا سنائے جانے کے موقع پر وہ عدالت میں رو پڑے...
    بجلی کی اس معطلی کے باعث کراچی شہر کو پانی کی فراہمی میں 100 ملین گیلن تک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کی جانب سے 4 اگست پیر کو بن قاسم کلسٹر کے تحت آنے والے دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر ضروری مینٹیننس کا کام انجام دیا جائے گا، جس کے باعث کراچی کے سب سے اہم دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 9 گھنٹے پر محیط ہوگا، کیونکہ مینٹیننس کا یہ عمل 4 اگست بروز پیر کو صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔ ترجمان نے بتایا...
    کراچی: کے-الیکٹرک کی جانب سے 4 اگست (پیر) کو بن قاسم کلسٹر کے تحت آنے والے دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر ضروری مینٹیننس کا کام انجام دیا جائے گا، جس کے باعث کراچی کے سب سے اہم دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 9 گھنٹے پر محیط ہوگا کیونکہ مینٹیننس کا یہ عمل 4 اگست بروز پیر کو صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی اس معطلی کے باعث کراچی شہر کو پانی کی فراہمی میں 100 ملین گیلن تک کی کمی کا...
     ویب ڈیسک : 4 اگست کو بجلی کا شٹ ڈاؤن مجموعی طور پر 9 گھنٹوں تک جاری رہے گا، پانی سٹوریج ، موبائل چارج جیسی اہم سہولیا ت کا بیک اپ تیار کرلیں ۔ کے-الیکٹرک کی جانب سے 4 اگست (پیر) کو بن قاسم کلسٹر کے تحت آنے والے دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر ضروری مینٹیننس کا کام انجام دیا جائے گا، جس کے باعث کراچی کے سب سے اہم دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 9 گھنٹے پر محیط ہوگا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے برسنے کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے  دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بتایا کہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے...
     پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے برسنے کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہےڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے  دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بتایا کہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ...
    ویب ڈیسک: پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کے گھریلو کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔   ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کنکشنز پر عائد پابندی کے خاتمے کی سمری ارسال کردی۔  گھریلو صارفین کو درآمدی گیس کے کنکشنز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے گیس صارفین کو درآمدی گیس کے کنکشنز فراہم کیے جائیں گے، درآمدی گیس کنکشنز کی فیس قدرتی گیس کنکشنز سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ  درآمدی گیس کے نئے کنکشن کی فیس 41 ہزار روپے تک ہوگی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئے گیس کنکشنز کا اجرا شروع کیا جائے گا۔  واضح...
    گیس صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ حکومت نے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کنکشنز پر پابندی کے خاتمے کی سمری ارسال کردی. گھریلو صارفین کو درآمدی گیس کے کنکشنز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے گیس صارفین کو درآمدی گیس کے کنکشنز فراہم کیے جائیں گے، درآمدی گیس کنکشنز کی فیس قدرتی گیس کنکشنز سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گیس دستیابی میں کمی کے باعث 2019 میں نئے گیس کنکشن پر پابندی لگائی تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ درآمدی گیس کے نئے کنکشن کی فیس 41 ہزار روپے تک ہوگی اور وفاقی...
    اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کے گھریلو کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کنکشنز پر عائد پابندی کے خاتمے کی سمری ارسال کردی۔ نئے گیس صارفین کو درآمدی گیس کے کنکشنز فراہم کیے جائیں گے، درآمدی گیس کنکشنز کی فیس قدرتی گیس کنکشنز سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔ درآمدی گیس کے نئے کنکشن کی فیس 41 ہزار روپے تک ہوگی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئے گیس کنکشنز کا اجرا شروع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ پیٹرولیم ڈویژن سے منسلک ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی حکومت نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کر رہی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کو...
    بھارتی رکن پارلیمنٹ نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز بھارتی پارلیمان (لوک سبھا) کے رکن امریندر سنگھ راجہ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فضائیہ کے جدید ترین رافیل طیارے کے گرنے کی تصدیق کردی ہے۔ امریندر سنگھ راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے علاقے بسیانہ ائیر فورس اسٹیشن کے قریب ایک لڑاکا طیارے کا ٹیل گرا تھا، جس پر واضح طور پر ”BS-001“ لکھا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیل کسی اور طیارے کا نہیں بلکہ رافیل جیٹ کا ہی تھا، جو کہ بھارت کا سب سے مہنگا اور جدید لڑاکا طیارہ سمجھا جاتا ہے۔امریندر سنگھ راجہ نے مزید انکشاف کیا کہ اس...
    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا کہ اگر مودی بلوچستان میں پیسہ لگا سکتا ہے تو پاکستان کے حکمران بلوچ نوجوانوں پر سرمایہ کاری کیوں نہیں کرتے؟ ہم سوال پوچھنے جا رہے ہیں کہ بلوچستان کو میدانِ جنگ کیوں بنا دیا گیا ہے؟ را کو ختم کس نے کرنا ہے؟ ریاست اپنے شہریوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیوں کر رہی ہے؟ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام بلوچستان کے حقوق کے لیے جاری "حق دو بلوچستان لانگ مارچ" مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی قیادت میں ملتان سے خانیوال روانہ، لانگ مارچ کا پرتپاک استقبال مدرسہ جامعہ العلوم میں کیا گیا، جہاں امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان...
    لاہور+ تونسہ+ ڈیرہ اسماعیل خان+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں+ بیورو رپورٹ) دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ سیلابی پانی سے مزید20  سے زائد دیہات زیر آب آ گئے جبکہ کئی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرین نے کہا پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے ان کے گھر بھی گرنے شروع ہو گئے ہیں۔ دریائے چناب کی لہروں میں طغیانی کے باعث جھنگ کے دس سے زائد دیہات زیر آب آ گئے۔ لیہ میں4  لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا ریلہ گزرنے سے درجنوں مواضعات زیر آب ہیں جبکہ تونسہ سپر بند میں شگاف پڑنے کے بعد لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔ راجن پور کے مقام پر دریائے سندھ کے...
    سندھ کے شہر گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت اپنے گھر میں پُراسرار حالات میں مردہ پائی گئیں۔ سمیرا راجپوت کی اچانک موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاکر کی لاش کو لوڈر رکشے میں لے جایا جا رہا ہے۔ سمیرا راجپوت ایک ابھرتی ہوئی سوشل میڈیا شخصیت تھیں جنھوں نے اپنی مختصر ویڈیوز اور منفرد انداز سے کافی شہرت حاصل کی تھی۔ ان کی اچانک موت نے نہ صرف ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا بلکہ ان کے خاندان کی جانب سے سنگین الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ سمیرا کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی موت حادثاتی نہیں بلکہ قتل ہے،...
    کلیم اختر:پنجاب کےدریاؤں، بیراجز اورڈیمزمیں پانی کی سطح بارےاعدادوشمار، مون سون بارشوں سےہونیوالےنقصانات بارے اعدادوشمارفیکٹ شیٹ میں شامل ہیں۔  پی ڈی ایم اے کے مطابق 24گھنٹےمیں پنجاب کےبیشتراضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈکی گئیں ، مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہے گا،آئندہ 24گھنٹےمیں لاہور سمیت بیشتراضلاع میں بارشوں کےامکانات ہیں،مون سون بارشوں سےپنجاب کےدریاؤں و ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ صوبےکی انتظامیہ اورمتعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ،رواں سال بارشوں سے143 شہری جاں بحق ،200گھرمتاثر ،488 شہری زخمی، 24گھنٹےمیں بارشوں سےچھت گرنےسےایک شہری جاں بحق اور 3...
    —جیو نیوز گریب 11 گھنٹے گزرنے کے باوجود اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی ریلے میں کار سمیت بہنے والے باپ بیٹی کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ کرنل ریٹائرڈ قاضی اسحاق روز اپنی ڈاکٹر بیٹی کو سوسائٹی کے گیٹ تک چھوڑنے جاتے تھے۔آج صبح کرنل اسحاق قاضی اپنے گھر سے اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ سرمئی رنگ کی کار میں نکلے تھے کہ پانی کی وجہ سے گاڑی بند ہو گئی، جو دوبارہ اسٹارٹ نہ ہوئی۔کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی گاڑی اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا، جس کے باعث دونوں باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے۔ راولپنڈی میں کار سوار باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئےنالے میں کار...
    لاہور میں برکھا رت کے دنوں میں اس شہر میں 70 برس پہلے کی ان بارشوں کا خیال آرہا ہے جن کے بارے میں بہت سے قصے میں نے پڑھ رکھے ہیں۔ ان سے شہر اور اس کے مکینوں کی زندگی کے مختلف رنگ سامنے آتے ہیں۔ اس بارش کے راوی ناموران ادب ہیں، یہ سلسلہ ناصر کاظمی سے خالدہ حسین تک پھیلا ہے۔ سب سے پہلے ناصر کاظمی کی ڈائری سے رجوع کرتے ہیں جس میں 6 اکتوبر 1955 کے دن کا احوال یوں قلمبند ہوا ہے: ’لاہور میں غیر معمولی بارش۔ دفتر سے آکر گھر سے نکلا ہی تھا کہ سیلاب پرانی انارکلی کے تھانے تک آپہنچا، گھر گیا تو پانی دروازے تک آچکا تھا، ایسا سیلاب لاہور...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے کی ایک خاتون کے گھر میں گزشتہ ایک سال سے روزانہ کی بنیاد پر ایسے ایمیزون پارسلز آ رہے ہیں جن کا اُس نے آرڈر ہی نہیں دیا۔ خاتون، جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتیں، کا کہنا ہے کہ ہر ڈبے میں ایٹکن (Etkin) برانڈ کی نقلی چمڑے کی گاڑیوں کے سیٹ کورز ہوتے ہیں، جو ایک چینی کمپنی Liusandedian کی جانب سے ایمیزون پر بیچے جاتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ مذکورہ کمپنی نے اپنی واپسی (ریٹرن) کا پتا اس خاتون کے گھر کا درج کر دیا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر سے خریدار اپنی ناقص مصنوعات واپس اسی کے پتے پر بھیج رہے ہیں۔ آن لائن صارفین کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اکثر لوگ ایئرکنڈیشنر سے ٹپکنے والے پانی کو محض فضلہ سمجھ کر ضائع کر دیتے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ پانی ایک قیمتی اور کارآمد وسیلہ ہے جو نہ صرف گھریلو کاموں میں مددگار ہو سکتا ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ایئرکنڈیشنر جب گرم اور مرطوب ہوا کو ٹھنڈا کرتا ہے تو ہوا میں موجود نمی کنڈینس ہو کر پانی کی شکل میں باہر نکلتی ہے۔ یہ پانی عام طور پر کیمیکلز سے پاک اور شفاف ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اسے مختلف روزمرہ کے کاموں میں بآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ پانی پودوں کے لیے خاص طور پر موزوں ہے کیونکہ اس میں کلورین یا دیگر مضر...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت پیٹرولیم نے سرپلس ایل این جی کھپانے کے لیے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا۔ نجی ٹی وی سماء نیوز نے وزارت پیٹرولیم ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پابندی ہٹانے سے گیس پریشر اور درآمدی لاگت پر اسسٹڈی شروع کر دی گئی ، قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کا معاہدہ 2030میں ختم ہورہا ہے، معاہدہ ختم ہونے کے بعد ہرسال 4ارب ڈالر کی ایل این جی منگوانا پڑے گی، درآمدی ایل این جی کا خرچہ گھریلو کنکشز سے پورا ہونے سے متعلق اسسٹڈی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کا ٹیرف 1800 اور درآمدی ایل این جی کا 3500ایم ایم سی ایف ڈی ہے، سردیوں میں درآمدی...
    معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کےدبئی کے گھر میں سب سے پسندیدہ کمرہ نماز کا کمرہ ہے۔ جہاں انہیں روحانی سکون ملتا ہے۔ ٹینس کی دنیا میں اپنا نام بنانے والی بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا اب اگرچہ پروفیشنل کورٹ سے ریٹائر ہو چکی ہیں، لیکن اُنہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں دبئی کے پام جمیرا آئی لینڈ پر ایک ایسا گھر بسایا ہے جو سکون، محبت، خوبصورتی اور روحانیت کی جھلک پیش کرتا ہے۔ شعیب ملک کے بغیر بچہ پالنے میں کتنی مشکل ہو رہی ہے، ثانیہ مرزا کا انٹرویو اس شاندار دو منزلہ ولا میں وہ اپنی بہن انعم مرزا اور بیٹے اذہان کے ساتھ رہتی ہیں۔ یہ گھر مبینہ طور پر انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں رات گئے ایک ڈیڑھ گھنٹے کی بارش نے انتظامیہ کے دعوے محض دعوے ہی رہے ، شہر کے بازار، شاہراہیں گلی، محلے تالاب بن گئے ،گھروں دکانوں میں پانی داخل ،سول اسپتال بارش کے پانی میں ڈوب گیا،صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیاں بند ،پی ڈی ایم ایب کے الرٹ کے باوجود ضلع انتظامیہ اجلاس تک محدود رہی عملی کام نہ کیا ،12گھنٹے بجلی کا طویل بریک ڈائون۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد و گردونواح میں رات گئے ایک ڈیڑھ گھنٹے کی بارش نے انتظامیہ کے دعوے محض دعوے ہی رہے ہیں،پی ڈی ایم اے کے الرٹ جاری کرنے کے باوجود ضلع انتظامیہ صرف اجلاس تک محدود رہی عملی کام نہ...
    لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا، واسا کے مطابق شہر بھر میں اوسطاً 144 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو حالیہ برسوں میں ایک تاریخی مون سون اسپیل قرار دیا جا رہا ہے۔ واسا کے مطابق سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 182 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پانی والا تالاب میں 175، فرخ آباد میں 155، لکشمی چوک میں 143، قرطبہ چوک میں 151، اور گلشن راوی میں 128 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دیگر مقامات میں جیل روڈ پر 124 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 84.5 ملی میٹر، ہیڈ آفس گلبرگ 153، اپر مال 135، مغل پورہ 134، تاجپورہ 140، چوک ناخدا 133، اقبال...
    فوٹو بشکریہ سوشل  میڈیا لاہور میں آج صبح سے ہونے والی مسلسل بارش نے جل تھل کر دیا۔ بارش سے نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا اور کئی گاڑیاں اور  موٹر سائیکلیں پانی میں بند ہو گئیں۔لاہور میں اب تک 178 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔  لاہور، اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے بارش کے دوران کئی نشیبی علاقوں کے دورے کیے، انہوں نے واسا کے عملے کو تمام مرکزی شاہراہیں جلد از جلد کلیئر کرنے کی ہدایات دیں۔لیسکو حکام کےمطابق بارش سے لیسکو کے 142 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔سی ای او لیسکوکا کہنا ہے کہ بارش رُکتے...
    تصویر سوشل میڈیا۔ راولپنڈی میں گوجر خان کے علاقے بیول میں گھر سے برآمد ہونے والے افریقی نسل کے شیر کو ایوب پارک راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف نے مزید بتایا کہ وائلڈ لائف کی جانب سے شیر کے مالکان ملک تصدق اور ملک اسد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔  محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق مقدمے میں شیر کی دیکھ بھال کرنے والے ملازم رخسار احمد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مصروف علاقے شیرشاہ غنی چورنگی میں واقع پلاسٹک کے گودام میں آج علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق شہر قائد کے صنعتی علاقے شیرشاہ میں واقع پلاسٹک کے گودام کو لگی آگ تاحال بجھائی نہیں جا سکی، جس نے گودام میں موجود اشیاء کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے۔رپورٹ  کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شعلوں پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں شروع کر دی ہیں۔فائر فائٹرز کے مطابق گودام میں پلاسٹک، ربڑ اور دیگر اسکریپ سامان موجود ہے جس کے باعث آگ تیزی...