آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہو گا، فیصلہ کچھ گھنٹوں میں متوقع
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
سٹی42: آزاد کشمیر میں وزیراعظم انوار الحق کے اسمبلی میں اکثریت سے محروم ہو جانے کے باوجود استعفیٰ نہ دینے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے حتمی مشاورت کا آغاز کر دیا۔ تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم کے عہدہ کے امیدوار کی نشاندہی ضروری ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت آج یہ فیصلہ کرنے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھ گئی کہ نیا وزیراعظم کسے نامزد کیا جائے۔ آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہو گا، یہ فیصلہ کچھ گھنٹوں میں متوقع ہے۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
پیپلز پارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کی قیادت وزارت عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین اور چوہدری لطیف اکبر کے ناموں پر غور کر رہی ہے۔ حتمی فیصلہ آج رات ہی ہونے کا امکان ہے جس کے بعد صبح کسی وقت تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی جائے گی۔
پارٹی قیادت نے آزاد کشمیر اسمبلی میں اپنے تمام ارکان کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ ان میں سے بیشتر ارکان پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہیں۔
آج شام پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی مشاورتی مجلس میں بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور بھی شریک ہیں۔
پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ
باخبر ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان کی اکثریت چوہدری محمد یاسین کے نام پر متفق ہے۔ بعض رہنما چوہدری لطیف اکبر کو متفقہ امیدوار کے طور پر سامنے لانے کے حامی ہیں۔
آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کس کو ملے گی، اقتدار کا ہما کس کے سر پر بیٹھے گا؛ اس کا فیصلہ چند گھنٹوں میں سامنے آنے والا ہے۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی کیمپین کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی وزیر وہاں ہوتا تو الیکشن کمیشن حرکت میں آچکا ہوتا۔ الیکشن کمیشن کی یہ خاموشی ہمیں سمجھ نہیں آرہی۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الحاق کیا تو اُس کو بھی کینسل کر دیا گیا اور ہمارے اُمیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کر دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں، 7 جون کو تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ ہم اپنے ووٹ کو محفوظ بنانے کے مکینزم پر کام کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی ایک اور واردات کی تیاری کی جارہی ہے وہ ہم کرنے نہیں دیں گے۔ اس کے خلاف ہمیں اگر گلگت بلتستا ن بند کرنا پڑا تو یہ بھی کریں گے۔