کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں وقفے وقفے سے ہونے والی تیز بارش نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا، مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

سرجانی اور ناگن چورنگی کے مکین بارش کے پانی میں پھنس گئے جبکہ ایوب گوٹھ پل اور لاسی گوٹھ پر ملیر ندی اوور فلو ہو گئی۔ تھڈو ڈیم بھر جانے کے بعد لیاری اور ملیر کی ندیاں بپھر گئیں، جس کے نتیجے میں اطراف کی آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا۔

نشتر بستی اور عیسیٰ نگری کے علاوہ متعدد علاقوں میں بھی پانی گھروں تک پہنچ گیا۔ تھڈو ڈیم کا پانی موٹروے ایم 9 سے ٹکرا گیا، جس کے باعث حیدرآباد جانے والے ٹریک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

سہراب گوٹھ، حسن منان کالونی اور گلشن اقبال میں ریسکیو آپریشن کیے گئے، سیلابی پانی میں پھنسے شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

بارش کی سنگین صورتِ حال کے پیش نظر قائم مقام کمشنر کراچی نے آج شہر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

Post Views: 4.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا