بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
اسلام آباد/لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوچکی ہیں جس سے ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ہے، مون سون کے گیارھویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا گیا خیبرپختونخوا میں 19 ستمبر تک دیر چترال کوہستان شانگلہ بونیر مالاکند کوہاٹ سمیت مختلف مقامات پر وقفہ وقفہ سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے.
(جاری ہے)
اسلام اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، منڈی بہاﺅالدین، گجرات، لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، سمیت وسطی پنجاب کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران پنجاب کے کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے.
کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کو صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گارڈن میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے. دوسری جانب لاہورمیں سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ تیار کرلی گئی،پانچ تحصیلوں سے سیلاب سے مجموعی طورپر82 ہزار 952 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے سیلابی صورتحال پرضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق لاہورکی پانچ تحصیلوں کے 26 موضع جات متاثر ہوئے،تحصیل سٹی 4، راوی9، علامہ اقبال5، رائیونڈ 7 اور تحصیل واہگہ کا ایک موضع متاثر ہوا . رپورٹ کے مطابق 7888 افراد کو محفوط مقامات تک پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت دی گئی،سیلاب میں پھنسے36 ہزار658 افرادکونکال کرمحفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا،تین افرادزخمی ہوئے،سیلاب کے باعث لاہورمیں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی. رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث ایک روڈ کونقصان پہنچا،سیلاب کے باعث نہ کوئی چھت گری،نہ بند ٹوٹا نہ ہی کوئی پل گرا،سیلاب کے پیش نظر لاہورمیں17 میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے،میڈیکل کیمپس میں 16 ہزار 967 افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کی گئی لائیو سٹاک کے26 ویٹنری کیمپس کا قیام کیا گیا،ویٹنری کیمپس میں 18921جانوروں کو طبی سہولت دی گئی،13 ہزار621جانوروں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کا امکان ہے علاقوں میں کے مطابق سیلاب کے
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں اور مشرقِ وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جو مئی کے بعد پہلی مرتبہ اس نفسیاتی حد سے اوپر پہنچی ہے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعرات کے روز برینٹ کروڈ کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر خطے میں فوجی کشیدگی مزید بڑھی تو عالمی سطح پر خام تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے باعث خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
رپورٹس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ یمن کے ایران نواز حوثی گروپ کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں پر حملے ہیں۔ بحیرہ احمر اور باب المندب دنیا کے اہم ترین بحری تجارتی راستوں میں شمار ہوتے ہیں، جہاں سے یورپ، ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان بڑی مقدار میں خام تیل اور دیگر تجارتی سامان کی ترسیل کی جاتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا حوثیوں کے ساتھ ساتھ ایران کو بھی ذمہ دار سمجھتا ہے، کیونکہ ان کے بقول حوثی تہران کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بحیرہ احمر میں جہاز رانی پر حملے جاری رہے تو امریکا حوثیوں اور ایران دونوں کے خلاف سخت فوجی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔
توانائی کے ماہرین کے مطابق اگر خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رہتی ہیں تو دنیا بھر میں پیٹرول، ڈیزل، بجلی، ٹرانسپورٹ اور صنعتی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے عالمی مہنگائی کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے۔
ماہرین نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر کشیدگی آبنائے ہرمز تک پھیل گئی، جہاں سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے، تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بلند ہو سکتی ہیں، جس کے اثرات عالمی معیشت، توانائی کی فراہمی اور بین الاقوامی تجارت پر مرتب ہونے کا امکان ہے۔