ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ایس این جی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹرعامر طفیل نے کہا کہ اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہوگئی ہے اور ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس قائم کئے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پرعائد پابندی ختم کر دی ہے۔ ایس این جی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹرعامر طفیل نے کہا کہ اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہوگئی ہے اور ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس قائم کئے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دو لاکھ 45 ہزار صارفین کے ڈیمانڈ نوٹس پہلے ہی جمع تھے انہیں خطوط جاری کر دیئے ہیں تاکہ وہ اپنے کنکشنز کی تنصیب مکمل کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح ان صارفین کو دی جائے گی جو پہلے سے رقم جمع کرا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنکشن حاصل کرنے کے خواہشمند افراد ارجنٹ فیس جمع کرا کر جلدی کنکشن بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال تین لاکھ نئے کنکشنز دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اگلے سال سے ہر سال چھ لاکھ نئے گیس کنکشنز دیئے جائیں گے۔ ایم ڈی ایس این جی پی ایل کا کہنا تھا کہ ہماری ایل این جی سے ایل پی جی سلنڈر تقریباً تیس فیصد مہنگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب صارفین کو مہنگے سلنڈر خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب گیس براہ راست گھروں تک پہنچے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایس این جی پی ایل کے انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ اب صارفین کو
پڑھیں:
نئے گیس کنکشن کے لیے درخواستیں 3 لاکھ سے تجاوز، ریکارڈ اضافہ
ویب ڈیسک : عام گیس سے 70 فیصد مہنگی ہونے کے باوجود درآمدی آر ایل جی گھریلو کنکشن میں عوام بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔ تین لاکھ سے زائد صارفین نے کنکشن کی درخواستیں دے دیں,حکومت کا سال میں 50 فیصد کنکشن ارجنٹ جمع کروانے والوں کو دینے کا فیصلہ 16 ہزار سے زائد کنکشن دیے جاچکے ہیں۔
درآمدی آر ایل این جی کنکشنز گھریلو صارفین کو فراہمی شروع ہوچکی، سوئی نادرن کو اب تک 3 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکیں۔ سوئی نادرن نے 16 ہزار صارفین کو کنکشنز فراہم کردیے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق سوئی سدرن کو 12 ہزار درخواستیں موصول ہوچکیں۔ اس سال سوئی سدرن نے جون تک 3 لاکھ کنکشنز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
اریجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین کو ترجیح دی جارہی ہے۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے سالانہ پچاس فیصد ارجنٹ کنکشنز کی فراہمی کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ ارجنٹ فیس فراہم کرنے والوں کو تین ماہ میں کنکشنز فراہم کیے جائینگے۔
ارجنٹ فیس جمع کرانے والے 10 مرلے سے زائد گھر کو کنکشن 48 ہزار میں پڑے گا۔ 10 مرلے والے گھر کیلئے کنکشن 46 ہزار 500 میں پڑے گا۔ دس مرلے سے بڑے گھر کے لیے 25 ہزار ارجنٹ فیس 20 ہزار سیکیورٹی فیس 3 ہزار سروس چارجز شامل ہیں۔
پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان
دس مرلے تک کے گھر کے لیے 20 ہزار سیکیورٹی 1500 سروس چارجز اور 25 ہزار ارجنٹ فیس ہے۔ 10 مرلے سے زائد والے گھر کے لیے نارمل کنکشن 23 ہزار 500 روپے میں پڑے گا۔ 10 مرلے کے گھر کیلئے نارمل کنکشن عام گیس کی نسبت 1500 ہزار روپے مہنگا ہے۔