بٹ خیلہ میں گھریلو تنازع پر داماد نے اپنے سسر، بیوی سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
پشاور:
بٹ خیلہ میں گھریلو تنازع پر داماد نے اپنے سسر، بیوی سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔
لیوی ذرائع کے مطابق واقعہ ڈھیری جولگرام کنڈکو میں رات دو بجے کے قریب پیش آیا، جہاں منصور ولد ظریف اللہ سکنہ میخ بند نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں سسر اور بیوی سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
جاں بحق افراد میں شاہ زمین گل ولد سعید گل، سعید گل ولد میاں گل، نازش زوجہ منصور، امیر زادگئ زوجہ شاہ زمین، مہر زمینہ زوجہ سعید گل شامل ہیں۔
لیوی فورس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔