پیپلز پارٹی کے ایم این اے ذوالفقار علی کے گھر ڈکیتی، ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پیپلز پارٹی کے ایم این اے ذوالفقار علی کے گھر ڈکیتی، ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز
نوشہرو فیروز(آئی پی ایس )سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی کے گھر ڈاکووں نے صفایا کردیا۔ایم این اے ذوالفقار علی کے مطابق 4مسلح ڈاکو رات گئے دیوار توڑ کرگھرمیں داخل ہوئے اور رات ڈھائی سے 5بجے تک اہلخانہ کو یرغمال بنائے رکھا۔
ممبر قومی اسمبلی نے بتایا کہ ڈاکو زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کرلے گئے، اس دوران ڈاکو گاڑی بھی لے گئے جو بعد میں مورو بائی پاس پر چھوڑگئے جب کہ واردات کے دوران گھر کے باہر بھی ڈاکووں کے ساتھی موجود تھے۔ذوالفقار علی نے کہا کہ یہ ڈکیتی کی ورادات ہے،کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، وزیراعلی سندھ، وزیرداخلہ اور ڈی آئی جی نے فون پرواقعے کی تفصیلات معلوم کی ہیں اور پولیس واقعے کی تحقیقات اور ڈاکووں کو تلاش کررہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکے الیکٹرک سے متعلق نیپرا کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے، پاور ڈویژن کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے، پاور ڈویژن علیمہ خان کے مسلسل عدم پیشی پر پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط ،گندم کی نقل و حرکت پر پابندی پر مداخلت کی درخواست پیرودھائی کے علاقے میں تاجروں کا پیرا فورس کیخلاف شدید احتجاج آئندہ انتخابات میں جوڈیشل افسران کو بطور ریٹرننگ افسران لگانے کی سفارش سعودی عرب کا پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی کے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور ندیم افضل چن کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی، مصدق ملک
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور ندیم افضل چن کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی لیکن اسے ٹھکرا دیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کرکے کہا تھا کہ ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں آپ حکومت بنالیں لیکن پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کی خورشید شاہ کے ذریعےدی گئی پیشکش کو ٹھکرادیا تھا۔
وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن بھی پی ٹی آئی کے پاس گئے اورکہا کہ پیپلزپارٹی آپ کو بلامشروط سپورٹ کرتی ہے آئیے آپ حکومت بنائیں لیکن پی ٹی آئی نے یہ پیشکش بھی ٹھکرادی۔
احتسابی اداروں اور سیاست میں آنے والے پیسےسے متعلق عوام کیا رائے رکھتے ہیں ؟ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان این سی پی ایس 2025 کے مزید اہم نکات سامنے آ گئے
مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بھی نہیں بنانا چاہتی اور چلانا بھی نہیں چاہتی اور نہ ہی چلنے دینا چاہتی ہےتو آخرچاہتی کیا ہے؟
مزید :