طلحہ اشرف:پنجاب میں حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے بعد دریاؤں کی صورتحال اب مکمل طور پر معمول پر آ گئی ہے, سیلاب سے متاثرہ افراد اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے  عرفان علی کاٹھیا  کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کر رہے ہیں،متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے تیزی سے کام جاری ہے،آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے ،کل 30 سے 35ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے،6سے7اکتوبر کو بارشوں کا خطرناک سپیل متوقع ہے،بارشوں کے بعد موسم میں واضح تبدیلی آئے گی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے

 ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب سمیت نارتھ ویسٹرن کے27اضلاع متاثر ہونگے،چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھے گامگر کوئی بڑی پریشانی نہیں ہوگی،منگلا میں اب تک 1.

2 فیصد پانی کی گنجائش پڑی ہے ،دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ بھی بڑھ سکتا ہے۔

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلیے 1857 ٹیمیں سرگرم، صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا سروے جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پنجاب میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے، جس میں متاثرین کے نقصانات کا جامع ریکارڈ جمع کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے 27 اضلاع میں 1857 ٹیمیں سرگرم عمل ہیں اور گھر گھر جا کر متاثرین سے تفصیلات حاصل کر رہی ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق اب تک 81 ہزار 510 متاثرہ شہریوں اور دیہی افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا چکا ہے۔

سروے کے دوران 56 ہزار 207 کسانوں سے فصلوں کے نقصانات کی معلومات لی گئی ہیں جبکہ 53 ہزار 985 ایکڑ متاثرہ اراضی کی نشاندہی بھی ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 24 ہزار 246 مکانات کی تفصیلات ریکارڈ کا حصہ بنائی گئی ہیں۔ سیلاب میں مویشیوں سے محروم ہونے والے 1057 متاثرین کی فہرست تیار کی گئی ہے، جب کہ اب تک 3945 مویشیوں کی ہلاکت رپورٹ ہو چکی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق اس سروے میں اربن یونٹ، ریونیو، زراعت، لائیو اسٹاک اور پاک فوج کے نمائندے شامل ہیں جو زمینی حقائق کے مطابق نقصان کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔ کئی مقامات پر ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے دیہات تک پہنچ کر متاثرین سے معلومات لے رہی ہیں تاکہ کوئی بھی متاثرہ شخص سروے سے محروم نہ رہے۔

پی ڈی ایم اے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہے اور ٹیموں کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ایک بھی متاثرہ خاندان کا ریکارڈ چھوٹنے نہ پائے۔

اس موقع پر مختلف علاقوں کے متاثرین نے حکومتی اقدامات کو سراہا۔ ایک بزرگ شہری نے سروے ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مریم نواز سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کریں گی۔ انہوں نے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے اور حکومت کے بروقت اقدام پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں موسلادھار بارشوں اور بھارت سے مزید پانی چھوڑے جانے کا امکان
  • پنجاب میں مزید بارشوں کا امکان‘ بھارت سے دریاؤں میں دوبارہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کا خدشہ
  • آنے والے دنوں میں مزید بارش متوقع ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے
  • آنیوالے دنوںمیں پانچ سے دس ملی میٹربارش متوقع ہے،عرفان علی کاٹھیا
  • ملک میں مزید بارشوں اور بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کا امکان
  • سیلاب متاثرین کا سروے جاری، 81 ہزار افراد کا ڈیٹا جمع
  • پی ڈی ایم اے نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری کردیا
  • پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلیے 1857 ٹیمیں سرگرم، صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا سروے جاری
  • پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے، 27 اضلاع سے ہزاروں متاثرین کا ریکارڈ جمع